Inquilab Logo

سارہ علی کو رکشا میں سفر کرنے پر تنقید کا سامنا

Updated: May 28, 2023, 9:56 AM IST | Mumbai

بالی ووڈ کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ سارہ علی خان آج کل ساتھی اداکار وکی کوشل کے ساتھ فلم ’ذرا ہٹ کے ذرا بچ کے‘ کی پروموشن میں مصروف ہیں۔

sara ali khan
سارہ علی خان

بالی ووڈ کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ سارہ علی خان آج کل ساتھی اداکار وکی کوشل کے ساتھ فلم ’ذرا ہٹ کے ذرا بچ کے‘ کی پروموشن میں مصروف ہیں۔سارہ علی خان حال ہی میں فلم کے ایک پروموشنل ایونٹ کے بعد بدقسمتی سے جب ان کی گاڑی انہیں لینے کے لئے وقت پر نہیں پہنچی تو وہ ایک رکشے میں وہاں سے واپس چلی گئیں۔اداکارہ کی رکشے میں سفر کرتے ہوئے ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔سارہ علی خان ان وائرل ویڈیوز میں گلابی رنگ کے شرارے میں کُھلے بالوں میں سنہری رنگ کے ایئر رنگز بہت خوبصورت نظر آرہی ہیں۔لیکن اداکارہ کے رکشے میں سفر کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز دیکھ کر تمام صارفین متاثر نہیں ہوئے۔ وائرل ویڈیوز پر کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ اداکارہ کی عاجزانہ فطرت کی وجہ سے اُنہیں سیکوریٹی فراہم کرنی چاہئے جبکہ کچھ صارفین نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ صرف نئی فلم کی ریلیز سے قبل کیا گیا ایک پبلِسٹی اسٹنٹ ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK