Inquilab Logo

سارہ علی خان والدہ امریتا سنگھ کے ساتھ اجمیر پہنچیں

Updated: February 27, 2021, 2:06 PM IST | Agency

بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان سوشل میڈیا پر بہت متحرک رہتی ہیں اور اکثر خودسےمتعلق ویڈیوز اور تصاویرشیئرکرتی ہیں۔

Sara Ali Khan and Amrita Singh - Pic : INN
سارہ علی خان اور امریتا سنگھ ۔ تصویر : آئی این این

بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان سوشل میڈیا پر بہت متحرک رہتی ہیں اور اکثر خودسےمتعلق ویڈیوز اور تصاویرشیئرکرتی ہیں۔ وہ اپنی والدہ امریتا سنگھ کے ساتھ اجمیر میں خواجہ غریب نوازؒکی درگاہ پہنچیں۔ سارہ علی خان نے اس موقع کی تصاویر شیئر کیں۔سارہ علی خان نےجمعہ کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر۳؍ تصاویر شیئر کیں۔ ان میں وہ اپنی والدہ امریتا سنگھ کےساتھ نظر آرہی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نےلکھا ،’جمعہ مبارک‘۔ تصویروں میں، آپ دیکھ سکتے ہیںکہ سارہ علی خان اور امریتا سنگھ روایتی لباس پہنے ہوئےہیں اور دونوں ماسک پہنے ہوئے ہیں۔
 کہتےہیں کہ سارہ علی خان کو جمعرات کے روز اپنے والد سیف علی خان اور کرینہ کپور کے گھر کے باہر دیکھاگیاتھا۔سارہ علی خان نے اپنے ہاتھ میں بہت سےتحائف نظر آرہے تھے۔ان تحائف کو دیکھ کر یہ واضح ہوجاتا ہے کہ وہ یہ تحائف اپنے سب سے چھوٹے بھائی کیلئے لے کر آئی ہیں۔سارہ علی خان کے کام کے تعلق سےبات کریں تو  وہ اس سے قبل ڈیجیٹل طور پر ریلیزہونے والی فلم قلی نمبر ون‘ میں نظر آئی تھیں۔ اب سارہ علی خان ہدایتکار آنند ایل رائے کی فلم ’اترنگی رے‘میں اکشے کمار اور دھنُش کےساتھ کام کرتی نظر آئیں گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK