Inquilab Logo

سارہ علی خان دوبارہ کارتک آرین کے ساتھ کام کرنے کی خواہاں

Updated: April 03, 2023, 1:56 PM IST | Mumbai

بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان کارتک آرین کے ساتھ ایک بار پھر کام کرنا چاہتی ہیں۔

photo;INN
تصویر :آئی این این

بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان کارتک آرین کے ساتھ ایک بار پھر کام کرنا چاہتی ہیں۔یاد رہے کہ سارہ نے فلم  ’ لؤ آج کل۔۲‘ میں کارتک کے ساتھ کام کیا تھا۔خبر ہے کہ کارتک آرین ’عاشقی۔۳‘ میں کام کرنے والے ہیں اور اس فلم کےلئے ابھی ہیروئن کا انتخاب نہیں کیا گیا ہے۔دریں اثنا سارہ علی خان نے اس فلم میں کام کرنے کی خوائش کا اظہار کیا ہے۔انہوںنے کہا ’’مجھے ابھی عاشقی۔۳‘ سے متعلق کوئی پیشکش نہیں کی گئی ہے لیکن اگر مجھے اس فلم میں کام کرنے کا آفر دیا جاتا ہے تو میں یقیناً اس فلم میں کام کرنا پسند کروںگی۔‘‘
 بتایا جا رہا ہے کہ ’عاشقی۔۳‘ بنانے والے اس فلم کےلئے سارہ علی خان سے بات چیت کر رہے ہیں۔اگر سب کچھ ٹھیک رہا تو کارتک آرین اور سارہ علی خان کی جوڑی ’عاشقی۔۳ ؍میں نظر آئےگی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK