Inquilab Logo

کووڈ سے متاثر بیٹی کی رونے کی آواز سن کر دل بیٹھ جاتا ہے

Updated: March 30, 2021, 11:27 AM IST | Agency | Mumbai

اداکار ستیش کوشک نے اپنا درد بیان کیا، خود کورونا کو شکست دے کر گھر پہنچ گئے لیکن بیٹی اسپتال میں زیر علاج ہے

Satish Kaushik.Picture:INN
ستیش کوشک۔تصویر :آئی این این

 بالی ووڈ اداکار ستیش کوشک کورونا سے متاثر ہونے کے بعدبھلے ہی اسپتال سے گھرلوٹ آئے ہوں، لیکن ان کی ۸؍سالہ بیٹی ونشیکا اب بھی اسپتال میں زیر علاج ہے۔ ستیش کوشک کی۸؍سالہ بیٹی ونشیکا پچھلے ۵؍ دن سے اسپتال میں زیرعلاج ہے۔خود ستیش کوشک نے اس کے بارے میں کہا ہے ، اس کے لئے دعا کریں۔
ستیش کوشک کی بیٹی اسپتال داخل 
 دراصل ۶۴؍سالہ ستیش کوشک کو اسپتال میں داخل کرنے کے بعد ، ان کی بیٹی ونشیکا میںکورونا کی علامات پائی گئیں، جس کے بعد اسے بھی اسپتال داخل کرناپڑا۔ اس تعلق سےبالی ووڈ ہنگامہ سے گفتگو کرتے ہوئےستیش کوشک نے کہا ’’میں صحت یاب ہورہاہوں اور کچھ دن گھر میںقرنطینہ رہوں گا۔‘‘ ستیش کوشک نے مزید کہا،’’میری بیٹی ونشیکا گزشتہ ۵؍ دن سے اسپتال میں زیر علاج ہے۔اس کی کووڈ کی رپورٹ منفی آچکی ہے لیکن اس کا درجہ حرارت معمول پر نہیں آرہاہے، یہ اب بھی زیادہ ہے۔ اس کے لئے دعا کریں۔‘‘ اس کے بعد ، ستیش کوشک نے کووڈ کی غیر یقینی صورتحال کے بارے میں بھی بات کی۔
بیٹی کے رونے کی آواز سن کر دل ٹوٹ جاتا ہے
 ستیش کوشک نےکہا کہ ’’یہ ایک مسئلہ ہے۔ کووڈ کےتعلق سے کچھ بھی یقینی طور پر نہیں کہا جاسکتا ہے۔بری بات یہ ہے کہ میری بیٹی کی کووڈکی رپورٹ منفی آچکی ہے ، لیکن وہ اب بھی بیمار ہے۔ اس کا درجہ حرارت۱۰۰؍ اور۱۰۱؍پر رہتاہے۔ فون پر اس کے رونے کی آواز سن کر میرا دل  ٹوٹ جاتا ہے۔ خدا اس مشکل وقت میں اپنےبچوں کو محفوظ رکھے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK