سعودی پرو لیگ میں ٹائٹل کی دعویدار ٹیم الاہلی کو القادسیہ کے ہاتھوں ۲۔۳؍گول سے غیر متوقع شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اس نتیجے نے کرسٹیانو رونالڈو کی ٹیم النصر کے لیے پوائنٹس ٹیبل پر اپنی برتری مزید مستحکم کرنے کا سنہری موقع فراہم کر دیا ہے۔
EPAPER
Updated: March 15, 2026, 2:55 PM IST | Riyadh
سعودی پرو لیگ میں ٹائٹل کی دعویدار ٹیم الاہلی کو القادسیہ کے ہاتھوں ۲۔۳؍گول سے غیر متوقع شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اس نتیجے نے کرسٹیانو رونالڈو کی ٹیم النصر کے لیے پوائنٹس ٹیبل پر اپنی برتری مزید مستحکم کرنے کا سنہری موقع فراہم کر دیا ہے۔
سعودی پرو لیگ میں ٹائٹل کی دعویدار ٹیم الاہلی کو القادسیہ کے ہاتھوں ۲۔۳؍گول سے غیر متوقع شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اس نتیجے نے کرسٹیانو رونالڈو کی ٹیم النصر کے لیے پوائنٹس ٹیبل پر اپنی برتری مزید مستحکم کرنے کا سنہری موقع فراہم کر دیا ہے۔
الاہلی نے میچ کے پہلے ہاف میں مکمل کنٹرول حاصل کر رکھا تھا۔ آئیون ٹونی نے ۲۷؍ ویں منٹ میں پہلا گول کیا، جس کے بعد ویلنٹائن اٹانگانگا نے ہاف ٹائم سے ذرا پہلے اسکور ۰۔۲؍گول کر دیا۔ ایسا لگ رہا تھا کہ الاہلی آسانی سے تین پوائنٹس حاصل کر لے گی، لیکن دوسرے ہاف کے آخری لمحات میں کھیل کا پانسہ پلٹ گیا۔القادسیہ نے۶۳؍ ویں منٹ میں پہلا گول کر کے واپسی کا آغاز کیا۔ اصل ڈرامہ انجری ٹائم میں شروع ہوا۔ ترکی العمار نے گول کر کے اسکور ۲۔۲؍برابر کر دیا۔ ابراہیم محنشی نے الاہلی کے دفاعی خلا کا فائدہ اٹھاتے ہوئے گیند جال میں پہنچا دی اور اپنی ٹیم کو ناقابلِ یقین فتح دلا دی۔میچ کے اختتام پر الاہلی کے کھلاڑیوں، بالخصوص آئیون ٹونی، اور حریف ٹیم کے درمیان تلخ کلامی اور ہاتھا پائی بھی دیکھنے میں آئی۔
اعداد و شمار کے لحاظ سے الاہلی کا پلہ بھاری تھا، لیکن القادسیہ کے متبادل کھلاڑیوں نے بازی پلٹ دی ۔ الاہلی ۶۲؍ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے، لیکن اس شکست کے بعد اب النصر اور الہلال کے پاس موقع ہے کہ وہ اپنے میچز جیت کر ٹائٹل کی دوڑ میں واضح سبقت حاصل کر لیں۔ النصر کا مقابلہ آج الخلیج سے ہے، تاہم وہ اپنے کپتان کرسٹیانو رونالڈو کے بغیر میدان میں اتریں گے جو انجری کا شکار ہیں۔
Full time 🔴 pic.twitter.com/GVatuzlbcr
— Al Ahly SC 🇬🇧 (@AlAhlyEnglish) March 9, 2026
علاقائی کشیدگی کے باعث بحرین اور سعودی عرب کی فارمولا ون ریس منسوخ
مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور سیکوریٹی صورتحال کے پیشِ نظر، عالمی باڈی ایف آئی اے نے اپریل میں شیڈول بحرین اور سعودی عرب کے گرینڈ پرکس باضابطہ طورپرمنسوخ کر دیے ہیں۔ایف آئی اے نے واضح کیا ہے کہ اپریل کے مہینے میں ان دو ریسوں کی جگہ کوئی متبادل ایونٹ منعقد نہیں کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھئے:بالی ووڈ میں تنخواہ کا فرق صنفی بنیاد پر نہیں ہے: سیف علی خان
یہ فیصلہ فارمولا ون گروپ، مقامی پروموٹرز اور علاقائی ممبر کلبوں کے ساتھ تفصیلی مشاورت کے بعد کیا گیا ہے۔ایف آئی اے کے مطابق دونوں مقابلے بالترتیب ۱۰؍ سے۱۲؍ اپریل اور۱۷؍ سے۱۹؍ اپریل کے درمیان منعقد ہونا تھے، تاہم سیکوریٹی خدشات کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا۔ تنظیم نے واضح کیا کہ ان ریسوں کی جگہ اپریل میں کوئی متبادل ریس بھی شامل نہیں کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھئے:تبدیلیٔ مذہب بل اسمبلی میں پیش ،پیر کو بحث متوقع
رپورٹس کے مطابق خطے میں حالیہ تنازعات اور ڈرون اور میزائل حملوں کے خدشات کی وجہ سے سیکوریٹی خطرات بڑھ گئے تھے، جس کے باعث یہ بڑا قدم اٹھایا گیا۔ایف آئی اے کے صدر محمد بن سلیم نے اپنے بیان میں کہاکہ ’’ہم ہمیشہ اپنی کمیونٹی اور ساتھیوں کی حفاظت اور فلاح و بہبود کو مقدم رکھیں گے۔‘‘انہوں نے مزید کہا کہ یہ فیصلہ انتہائی ذمہ داری کے ساتھ کیا گیا ہے اور وہ خطے میں جلد استحکام کی امید رکھتے ہیں۔صرف فارمولا ون ہی نہیں، بلکہ فارمولا ۲، فارمولا۳؍ اور ایف وَن اکیڈمی کے راؤنڈز بھی، جو انہی تاریخوں میں شیڈول تھے، ملتوی یا منسوخ کر دیے گئے ہیں۔