Inquilab Logo Happiest Places to Work

کپل شرما کیفے فائرنگ: بشنوئی گینگ کی سلمان خان کے ساتھ کام کرنے والوں کو دھمکی

Updated: August 08, 2025, 8:01 PM IST | Mumbai

کنیڈا کے شہر سرے میں کامیڈین کپل شرما کے ’کیپس کیفے‘ میں ایک ماہ میں دوسری بار فائرنگ کے واقعے نے ہلچل مچا دی ہے۔ اس واقعے کے بعد ممبئی پولیس الرٹ موڈ پر ہے اور کپل شرما کو پولیس سیکوریٹی فراہم کرنے پر غور کر رہی ہے۔

Kapil Sharma and Kaps Cafe. Photo: INN.
کپل شرما اور کیپس کیفے۔ تصویر: آئی این این۔

کنیڈا کے شہر سرے میں کامیڈین کپل شرما کے ’کیپس کیفے‘ میں ایک ماہ میں دوسری بار فائرنگ کے واقعے نے ہلچل مچا دی ہے۔ اس واقعے کے بعد ممبئی پولیس الرٹ موڈ پر ہے اور کپل شرما کو پولیس سیکوریٹی فراہم کرنے پر غور کر رہی ہے۔ ممبئی پولیس کے ایک سینئر افسر نے کہا کہ ضرورت پڑنے پر کپل شرما کو سیکوریٹی دی جا سکتی ہے۔ گولڈی ڈھلن اور لارنس بشنوئی گینگ نے۷؍ اگست کو ہونے والی اس فائرنگ کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ 
’’اگلی کارروائی ممبئی میں ہوگی‘‘
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی پوسٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ حملہ گولڈی ڈھلن اور لارنس بشنوئی گینگ نے کیا تھا۔ پوسٹ میں لکھا تھا، ’’ہم نے کپل کو فون کیا لیکن اس نے سُنا نہیں، اسی لئے یہ کارروائی کی گئی اگر اب بھی نہیں مانا تو اگلی کارروائی ممبئی میں ہوگی۔ ‘‘

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Kapil Sharma (@kapilsharma)

کرائم برانچ کپل شرما سے تفتیش کرے گی
اس دھمکی نے پولیس کی پریشانی بڑھا دی ہے۔ پہلی فائرنگ کے بعد، کرائم برانچ نے کپل شرما سے پوچھ گچھ کی تھی اور یہ جاننا چاہا تھا کہ کیا انہیں گینگ کی طرف سے کوئی دھمکی یا وصولی کی کال موصول ہوئی ہے۔ کپل نے تب کہا تھا کہ ایسا کچھ نہیں ہوا۔ اب دوسرے واقعے کے بعد کرائم برانچ دوبارہ کپل سے پوچھ گچھ کرے گی اور سوشل میڈیا پوسٹ سے متعلق سوالات پوچھے گی۔ اس کے علاوہ اس بات کی بھی جانچ کی جا رہی ہے کہ کیا اس گینگ سے وابستہ لوگوں نے کپل کے گھر یا شوٹنگ سیٹ کے ارد گرد ریکی کی تھی۔ 

کپل نے معاملے پر کوئی بیان نہیں دیا 
اس سے قبل جولائی میں ببر خالصہ کے ہرجیت سنگھ نے سرے میں کپل کے کیفے پر ۹؍ گولیاں چلائی تھیں۔ ہرجیت نے دعویٰ کیا تھا کہ یہ حملہ کپل کے اپنے ٹی وی شو میں نہنگ سکھوں کے لباس پر کئے گئے تبصرے کے جواب میں کیا گیا تھا۔ حملہ جمعرات کی صبح۲؍ بجے ہوا تھا، جب کیفے بند تھا، اس لئے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ سرے پولیس نے موقع پر تفتیش کی۔ کپل نے ابھی تک اس معاملے پر کوئی بیان نہیں دیا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK