• Sun, 12 October, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

آرین خان کی ویب سیریز ’’بی او بی‘‘ کے نئے پرومو میں شاہ رخ خان بھی نظر آئے

Updated: August 19, 2025, 9:59 PM IST | Mumbai

شاہ رخ خان اپنے بیٹے آرین خان کی ویب سیریز ’’بی او بی‘‘ کو پروموٹ کریں گے۔ نیٹ فلکس کے ذریعے جاری کئے گئے فلم کے نئے پوسٹر میں ایس آر کے، کی جھلک بھی دیکھنے کو ملی جو ناظرین کو اطلاع دے رہے ہیں کہ فلم کا پریویو ۲۰؍ اگست ۲۰۲۵ء کو ریلیز کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ اس سیریز کی ہدایتکاری آرین خان نے انجام دی ہے جس میں بالی ووڈ کی حقیقت پر روشنی ڈالی گئی ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان نیٹ فلکس سیریز ’’بی او بی‘‘ سے بطور ہدایتکار اپنے کریئر کی شروعات کریں گے۔ نیٹ فلکس نے ۱۷؍ اگست ۲۰۲۵ء کو فلم کا فرسٹ لک پوسٹر ریلیز کیا تھا جبکہ ۲۰؍ اگست ۲۰۲۵ء کو فلم کا ٹیزر ریلیز کیا جائے گا۔ شاہ رخ خان ’’بی او بی‘‘ کے فرسٹ لک میں نظر نہیں آئے تھے لیکن انہوں نے سیریز کے نئے پرومو کے ذریعے اسے پروموٹ کرنے کا فیصلہ کیا۔ 

یہ بھی پڑھئے: یروشلم: غیر قانونی اسرائیلی آباد کار تلمودی رسم ادا کرنے کیلئے الاقصیٰ کے احاطے میں گھس گئے

ویب سیریز کے فرسٹ لک پوسٹر میں شاہ رخ کی جھلک دیکھنے کو نہیں ملی تھی لیکن نئے پرومو میں وہ آرین خان کے ساتھ ناظرین کو یہ بتا رہے ہیں کہ فلم کا پریویو ۲۰؍ اگست ۲۰۲۵ء کو ریلیز کیا جائے گا۔ ایکس پر مداحوں سے سوال جواب کے سیشن میں شاہ رخ خان نے یہ تصدیق کی تھی کہ وہ ’’بی او بی‘‘ میں مہمان اداکار کے طور پر نظر آئیں گے۔ نئے پرومو میں شاہ رخ خان کہتے ہیں کہ ’’فلم تو برسوں سے باقی ہے‘‘ جس کے بعد آرین خان کی جھلک دکھائی گئی ہے جس میں وہ کہتے ہیں ’’لیکن شو اب شروع ہوگا۔‘‘ نیٹ فلکس نے ویب سیریز کا نیا پرومو ریلیز کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے ’’پریویو ابھی باقی ہے میرے دوست، ۲۰؍ اگست ۲۰۲۵ء کو ’’بی او بی‘‘ کا پریویو ریلیز کیا جائے گا۔‘‘ 

مداحوں نے شاہ رخ خان اور آرین خان کے درمیان مشابہت کی نشاندہی کی
سیریز کی پہلی جھلک میں آرین خان شاہ رخ خان کی نقل کرتے نظر آرہے ہیں۔ متعدد ناظرین نے سیریز میں آرین خان اور شاہ رخ خان کی آواز میں مشابہت کی نشاندہی کی۔ ایک مداح نے لکھا کہ ’’آرین خان نے شاہ رخ خان سے نہ صرف ان کی ادا بلکہ آواز بھی وراثت میں لی ہے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK