بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان کے ایک مداح نے ان کی آنے والی فلم’جوان‘کا نیا پوسٹر جاری کیا ہے
بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان کے ایک مداح نے ان کی آنے والی فلم’جوان‘کا نیا پوسٹر جاری کیا ہے۔ہدایتکار ایٹلی کی فلم ’جوان‘ میں شاہ رخ خان مرکزی کردار میں ہیں۔فلم جوان کے پہلےپوسٹر میں شاہ رخ خان خون میں لت پت اور پورے چہرے پر پٹی باندھے ہوئے نظر آئے تھے۔ جبکہ شاہ رخ خان کے مداح کے ذریعہ بنائے گئے جوان کے پوسٹر میں شاہ رخ خان ہاتھ میں بندوق لئے منہ میں سگار سلگائے نظر آ رہے ہیں۔ اس پوسٹر میں شاہ رخ کوجینز کے ساتھ سیاہ چمڑے کی جیکٹ اور بلیک ٹی شرٹ پہنے ہوئے دکھایا گیا ہے۔اس کے ساتھ ہی پس منظر میں چاروں طرف دھواں پھیلا ہوا ہے۔فلم جوان میںدپیکا پڈوکون ایک مختصر کردار میں ہیںجبکہ جنوبی ہند کی اداکارہ نین تارا مرکزی کردار میںہیں۔فلم جوان۲؍جون۲۰۲۳ءکو ریلیز ہوگی۔
سنیل شیٹی کی ویب سیریز’ ہنٹر‘ کا ٹریلر ریلیز
ممبئی(ایجنسی):بالی ووڈ اداکار سنیل شیٹی کی آنےوالی ویب سیریز’ہنٹر‘کا ٹریلر ریلیز ہو گیا ہے۔ سنیل شیٹی ہنٹرمیں ایکشن والی شبیہ میں نظر آئیں گے۔ہنٹر ایک ایکشن سے بھرپور تھریلرمرڈر مسٹری ہے۔ٹریلر میں سنیل شیٹی مجرموں کی پٹائی کرتے نظر آرہے ہیں۔ اس میںسنیل شیٹی اے سی پی وکرم کا کردار ادا کر رہے ہیں۔سنیل شیٹی نے انسٹاگرام پر فلم کاٹریلر شیئر کیا ہے۔ اس کے ساتھ انہوں نے لکھا ’’خوش آمدید ہے اے سی پی وکرم کی دنیا میں ۔ میری اس دنیا میں صرف توڑنے کی اجازت ہے، ٹوٹنا نہیں۔ ہنٹر میں ایشا دیول بھی نظر آئیں گی۔ ایشافلم میںفری لانس صحافی دویا کا کردار نبھا رہی ہیں۔ وہیں راہل دیو بھی ہیں جو انسپکٹرہڈا کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ ان کےعلاوہ اس سیریز میں برکھا بشت، میہر آہوجا، کرن ویر شرما، سدھارتھ کھیر، گارگی ساونت، ٹینا سنگھ، چاہت تیجوانی اور پون چوپڑا بھی نظر آئیں گے۔ پرنس دھیمان اور آلوک بترا کی ہد