عالیہ بھٹ کی فلم ’’الفا‘‘ کی ریلیز ایک بار پھر مؤخر کر دی گئی ہے تاکہ سلمان خان کی ’’بیٹل آف گلوان‘‘ سے باکس آفس ٹکراؤ سے بچا جا سکے۔ اس ضمن میں وائی آر ایف جلد ہی فلم کی نئی ریلیز تاریخ کا اعلان کرے گا۔
EPAPER
Updated: December 27, 2025, 6:03 PM IST | Mumbai
عالیہ بھٹ کی فلم ’’الفا‘‘ کی ریلیز ایک بار پھر مؤخر کر دی گئی ہے تاکہ سلمان خان کی ’’بیٹل آف گلوان‘‘ سے باکس آفس ٹکراؤ سے بچا جا سکے۔ اس ضمن میں وائی آر ایف جلد ہی فلم کی نئی ریلیز تاریخ کا اعلان کرے گا۔
اپریل ۲۰۲۶ء میں باکس آفس پر عالیہ بھٹ اور سلمان خان کے درمیان براہِ راست مقابلہ نہیں ہوگا۔ عالیہ بھٹ کی آنے والی فلم ’’الفا‘‘ کی ریلیز تاریخ تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ فلم پہلے ۱۷؍ اپریل ۲۰۲۶ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہونے والی تھی، تاہم اب جلد ہی اس کی نئی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔سنیچر کو معروف تجارتی تجزیہ کار ترن آدرش نے اپنے ایکس پر لکھا کہ یہ فیصلہ سلمان خان کی فلم ’’بیٹل آف گلوان‘‘ سے باکس آفس تصادم سے بچنے کیلئےکیا گیا ہے۔
#BreakingNews... `ALPHA` AVOIDS CLASH WITH `BATTLE OF GALWAN` – YRF TO DECIDE ON NEW DATE... #AdityaChopra steps aside for #SalmanKhan, moving #Alpha from its earlier announced release date of 17 April 2026 to avoid a direct clash with #BattleOfGalwan.#YRF had locked 17 April… pic.twitter.com/BF3QElleC2
— taran adarsh (@taran_adarsh) December 27, 2025
ترن آدرش نے لکھا کہ ’’یش راج فلمز نے ’’الفا‘‘ کیلئے ۱۷؍ اپریل ۲۰۲۶ء کی تاریخ کا اعلان کیا تھا لیکن اب تھیٹر ریلیز کیلنڈر کا جائزہ لینے کے بعد آنے والے مہینوں میں نئی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔‘‘ واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ ’’الفا‘‘ کی ریلیز ملتوی کی گئی ہو۔ فلم کو ابتدا میں کرسمس ۲۰۲۵ء پر ریلیز کیا جانا تھا، مگر پروڈکشن مکمل نہ ہونے کے باعث اسے اپریل ۲۰۲۶ء تک مؤخر کر دیا گیا تھا۔ خیال رہے کہ اس فلم میں عالیہ بھٹ کے ساتھ شروری اور بوبی دیول بھی اہم کرداروں میں شامل ہیں۔ شائقین کو فلم کی پہلی جھلک ’’وار ۲‘‘ کے پوسٹ کریڈٹ سین میں دیکھنے کو ملی تھی، جہاں بوبی نے وائی آر ایف کے اسپائی یونیورس میں اپنی باضابطہ انٹری دی۔
یہ بھی پڑھئے: شاہ رخ خان خدا ہیں: ہالی ووڈ اسٹار کومیل نانجیانی
اس منظر میں بوبی دیول کے کردار کو ایک نوجوان لڑکی کے ہاتھ پر ایجنسی کا لوگو ثبت کرتے ہوئے دکھایا گیا۔ جب لڑکی نے اس کا مطلب پوچھا تو وہ جواب دیتا ہے، ’’الفا‘‘، اور وضاحت کرتا ہے کہ الفا یونانی حروفِ تہجی کا پہلا حرف ہے اور ان کے پروگرام کا نعرہ ہے: ’’پہلا، تیز ترین، مضبوط ترین۔‘‘