Inquilab Logo Happiest Places to Work

فلم ’دیوانہ‘ شاہ رخ خان کو اتفاق سے ملی تھی!

Updated: June 28, 2026, 11:22 AM IST | Mumbai

اپنے فلمی کریئر سے قبل شاہ رخ خان کئی ٹی وی شوز میں کام کر چکے ہیں اور پھر اتفاق سے انہیں دیوانہ میں راجہ سہائے کے کردار کی پیشکش ہوئی۔

Shah Rukh Khan in the movie `Deewana`. Photo: INN
شاہ رخ خان فلم ’’دیوانہ‘‘‘ میں۔تصویر: آئی این این

اپنے فلمی کریئر سے قبل شاہ رخ خان کئی ٹی وی شوز میں کام کر چکے ہیں اور پھر اتفاق سے انہیں دیوانہ میں راجہ سہائے کے کردار کی پیشکش ہوئی۔ اس کردار کے لیے ابتدائی طور پر ارمان کوہلی کو فائنل کیا گیا تھا لیکن کچھ وجوہات کی بنا پرانہوں نےانکار کر دیا تھا۔ اسی وقت شیکھر کپور نے پروڈیوسر گڈو دھنوا کو شاہ رخ سے ملنے دہلی بھیجا تھا۔ شاہ رخ سے ان کی ملاقات کناٹ پلیس میں ہوئی تھی۔ گڈو دھنوا نے ایک انٹرویو میں کہا’’اس وقت شاہ رخ کی کوئی بھی فلم ریلیز نہیں ہوئی تھی، اس کے باوجود، انہوں نے مجھے کہا میں آپ کی فلم نہیں کر سکتا، میں پہلے ہی ۵؍ فلمیں کر رہا ہوں۔ یہ سن کر میں حیران رہ گیا۔ جب پوچھا گیا تو اداکار نے بتایا کہ وہ ہیما مالنی کی فلموں جیسے دل آشنا ہے (۱۹۹۲ء)، راجو بن گیا جنٹلمین(۱۹۹۲ء)، چمتکار(۱۹۹۲ء) کنگ انکل (۱۹۹۳ء) اور کبھی ہاں کبھی نا(۱۹۹۴ء)میں کام کر رہے تھے۔ میں نے پھر بھی درخواست کی کہ وہ کہانی ضرور سنیں۔ شاہ رخ نے پھر مجھے اگلے دن دوپہر۱۲؍ بجے ان کے گھر آنے کو کہا۔ ‘‘گڈو دھنوا نے کہا کہ جب ہم اگلے دن ملے تو شاہ رخ کو کہانی کا دوسرا ہاف اتنا پسند آیا کہ انہوں نے کہا، گڈو، میں تمہاری فلم کر رہا ہوں ، لیکن، صرف اس صورت میں جب میر ی دوسری فلموں کی تاریخیں ملتوی ہو جائیں یا کینسل ہو جائیں، قسمت دیکھئے کہ جس فلم کیلئے تاریخیں نہیں تھیں وہ سب سے پہلے ریلیز ہوئی اور سپر ہٹ ثابت ہوئی۔

یہ بھی پڑھئے: راجیو ورما نے فلمو ں میں باپ کے کردار سے متاثر کیا

یہ شاہ رخ کی پہلی فلم کی فیس کتنی تھی؟
ایک فلم جس میں اداکار کی انٹری دوسرے ہاف میں ہوئی تھی، اس کے باوجود شائقین نے شاہ رخ کی اداکاری کو بہت پسند کیا۔ گڈو دھنوا نے بتایا کہ کنگ خان کو اس فلم کیلئے۱۱؍ ہزار روپے سائننگ اماؤنٹ اور۱ء۵۰؍لاکھ روپے اداکاری کی فیس دی گئی۔ رشی کپور کو ’ایسی دیوانگی ‘گانا اتنا پسند آیا کہ وہ چاہتے تھے کہ یہ ان پر فلم بند کیاجائے۔ تاہم ایسا نہیں ہوا۔ گانا شاہ رخ پر فلمایا گیا تھا۔ اس فلم سے شاہ رخ خان نے انڈسٹری میں ایک خاص پہچان بنائی اور مزید ہٹ فلمیں دے کر وہ ٹاپ اداکاروں میں شامل ہو گئے۔ آج شاہ رخ بالی ووڈ کے کامیاب ترین اداکار ہیں اور ان کا شمار دنیا کے امیر ترین اداکاروں میں بھی ہوتا ہے۔ بتا دیں کہ دیوانہ آج سے ۳۴؍ سال پہلے۲۶؍ جون کو ریلیز ہوئی تھی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK