Inquilab Logo

شاہ رخ خان سال کےآخری دنوں میں شوٹنگ میں مصروف

Updated: December 30, 2021, 11:57 AM IST | Agency | Mumbai

ء۲۰۲۱ء اپنے آخری مرحلے میں ہے اور اس دوران ایک دلچسپ خبر یہ ہےکہ شاہ رخ خان سال کے آخری دنوں میں بھی چھٹیاں نہیں منا رہے ہیں بلکہ کام میں مصروف ہیں۔

Shah Rukh Khan is busy shooting in the last days of the year.Picture:INN
شاہ رخ خان سال کےآخری دنوں میں شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ تصویر: آئی این این

ء۲۰۲۱ء اپنے آخری مرحلے میں ہے اور اس دوران ایک دلچسپ خبر یہ ہےکہ شاہ رخ خان سال کے آخری دنوں میں بھی چھٹیاں نہیں منا رہے ہیں بلکہ کام میں مصروف ہیں۔ ان کی ایک نئی تصویر انٹرنیٹ پر وائرل ہو رہی ہے۔ اس میں وہ ایک فلم کے سیٹ پر فوٹو کے لئے پوز دیتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ حالانکہ یہ تصویر کس فلم کے سیٹ کی ہے، یہ واضح نہیں ہو پایا ہے۔ مداحوں کا ماننا ہے کہ یہ تصویر ان کی آنے والی فلم ‘پٹھان‘ کے سیٹ کی ہے۔  تصویر میں شاہ رخ خان ایک کالے رنگ کی ٹی شرٹ پہنے ہوئے ہیں اور ایک اسٹائلش دھوپ کا چشمہ پہنے ہوئے ہیں۔ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہےکہ شاہ رخ خان نے اپنے کردار کے لئے اپنے بالوں کو کافی بڑا کرلیا ہے۔ انہوں نے بالوں کو باندھا ہوا ہے۔شاہ رخ خان کی اس تصویر کو ماڈل اداکار دنگتا ہزاریکا نے انسٹا گرام پر شیئر کیا ہے۔ دگنتا ‘موہن جوداڑو‘ میں نظر آئے تھے۔ دگنتا نے اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے ممبئی کی لوکیشن کا جیو ٹیگ کرتے ہوئے شاہ رخ خان کی تعریف میں کیپشن لکھا ہے۔ اس تصویر پر شاہ رخ کے مداحوں نے کئی تبصرے کئے ہیںاور تصویرکی پوسٹنگ پر شکریہ بھی ادا کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK