Inquilab Logo

شاہ رخ خان شاید ٹی وی پرمداحوں کو جعلی محسوس ہوئے ہونگے

Updated: February 28, 2023, 2:23 PM IST | Mumbai

ارباز خان نے کنگ خان کی میزبانی کی صلاحیتوں پر سوال اٹھایا،کہا:امیتابھ اور سلمان کو اسی سے شہرت ملی

Actor Arbaaz Khan
اداکار ارباز خان

اداکار ارباز خان ان دنوں اپنے چیٹ شو’دی انونسیبلز ودارباز خان‘کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں۔ اب ایک حالیہ میڈیا انٹرویو میں ارباز نے شاہ رخ کی میزبانی کی مہارت پر سوالات اٹھائے۔  انہوں نے کہاکہ شاہ رخ کون بنے گا کروڑ پتی اتنا اچھا نہیں کر سکے جبکہ میگا اسٹار امیتابھ بچن نے اس شو کو کامیابی سے سنبھالا ہے۔
 فری پریس جرنل کو دئےگئے ایک انٹرویو میں جب ارباز سے ان کے چیٹ شوکےبارے میں پوچھاگیا تو انھوں نے کہا، `مجھے لگتا ہے کہ جس طرح سےمیری کمیونیکیشن اسکلز(بات چیت کرنے کی صلاحیتیں)ہیں،یہ سب چیزیں ہمیشہ میرے اندر فطری رہی ہیں۔مجھے دیکھ کر لوگوں نے سوچا ہوگا کہ میںمیزبان کے طور پر بہت دوستانہ اور فطری ہوں۔ میری فلمی امیج بہت مختلف تھی کیونکہ جب میںکوئی کردار ادا کرتا ہوں تو لوگ میرا ذاتی پہلو دیکھتے ہیں۔ارباز نے مزید کہا’’سلمان خان ۱۰؍کا دم کے ساتھ اور امیتابھ بچن کون بنے گا کروڑ پتی کےساتھ ٹی وی اسکرین پر واپس آئے، یہاں تک کہ ان ٹیلی ویژن ریئلٹی شوز کے بعد ان کا فلمی کریئردوبارہ پٹری پرآگیا۔لیکن شاہ رخ میزبان کے طور پر  چھوٹے پردےپر ایسا نہیں کر سکے۔ شائقین کو اسکرین پر ان کی موجودگی فرضی لگی ہو گی۔شاہ رخ کے بارے میں بات کرتے ہوئے ارباز نے کہا’’ٹی وی پر کوئی بھی جعلی نہیں ہو سکتا، اسی لیے امیتابھ بچن نےشو کو خوب چلایا، لیکن شاہ رخ نے نہیں۔‘‘ارباز نے کہا’’مجھے لگتا ہے کہ شاہ رخ خان چھوٹے پردےپر وہ شائستگی اورحقیقی تاثرنہیں دے سکے۔لوگوں نے سوچا ہوگا کہ وہ جعلی تھے۔ آپ ٹیلی ویژن کےسامنے جعلی نہیں بن سکتے یا آپ کو امیتابھ بچن کی طرح بہت ہوشیار ہونا پڑے گا۔ وہ اپنے سامعین کو جانتے ہیں، لیکن شاہ رخ نہیں۔
 واضح رہےکہ شاہ رخ خان نے کے بی سی سیزن۳؍کی میزبانی کی تھی۔ لیکن امیتابھ بچن کی غیر موجودگی سےشو کی ریٹنگ میں کمی دیکھی گئی۔امیتابھ نےکے بی سی۴؍ سے کے بی سی ۱۴؍تک تمام سیزن کی میزبانی کی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK