Inquilab Logo

شاہ رخ خان کی فلم’جوان‘ آل ٹائم بلاک بسٹرہوگی: وویک اگنی ہوتری

Updated: July 14, 2023, 2:52 PM IST | Mumbai

دی کشمیر فائلز کے ڈائریکٹر نے دی ویکسین وار دیکھنے کو کہا،پٹھان کی کامیابی کو اقربا پروری کی جیت قرار دیا

Shah Rukh Khan Movie jawan.Photo : INN
شاہ رخ خان کی فلم جوان۔ تصویر : آئی این این

وویک اگنی ہوتری کا بھی مانناہےکہ شاہ رخ خان کی آنے والی فلم ’جوان‘آل ٹائم بلاک بسٹر ثابت ہونے والی ہے۔دراصل ٹویٹر پر ایک شخص نے وویک کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ اگر ان میں ہمت ہےتوجوان کے مقابلے میں اپنی فلم’دی ویکسین وار‘ ریلیز کرکے دکھائیں۔اس کے جواب میں وویک نےکہا کہ وہ تصادم کی ذہنیت سےبالاتر ہیں۔ تاہم انہوں نے یہ ضرور کہا کہ اگر آپ جوان دیکھنے جائیں تو اس کےبعد ویکسین وار دیکھنے پر ضرور غور کریں۔ جوان کاٹریلر ۱۰؍جولائی کو جاری کیا گیا تھا۔ پٹھان کی طرح شاہ رخ ایک بار پھر پاور پیکڈ ایکشن اوتارمیں نظر آئیں گے۔ وہ فلم میں ڈبل رول میں نظر آئیں گے۔ جہاں ایک آئی پی ایس افسرہے وہیں دوسرا کردار ویلن کا ہے۔ فلم۷؍ستمبر کو ریلیز ہوگی۔
 ہم تصادم کے کھیل میں نہیں پھنسنا چاہتے:وویک
 وویک اگنی ہوتری نے ٹویٹرپرلکھا’’ہم  بالی ووڈ میں فلموں کےتصادم کے کھیل میں نہیں پھنسنا چاہتے۔یہ اصطلاح ستاروں اور میڈیا کے لیے ہے۔میں اس بات کی ضمانت دے سکتا ہوں کہ ’جوان‘ آل ٹائم بلاک بسٹر ثابت ہوگی۔تاہم، اسے دیکھنے کے بعد، آپ ہماری چھوٹے بجٹ کی فلم’دی ویکسین وار‘کو بھی ضرور دیکھیں۔یہ فلم ہندوستان کی اس فتح پر مبنی ہے جس کےبارے میں آپ کو معلوم بھی نہیں ہوگا۔ واضح رہے کہ وویک اگنی ہوتری کی فلم’دی ویکسین وار‘ ۱۵؍اگست۲۰۲۳ءکو ریلیز ہوگی۔
ہر کوئی اپنے بچوں کو ایکشن فلمیں نہیں دکھاتا
 وویک نے اپنےپہلے ٹویٹ کا مطلب بتانےکیلئے دوسرا ٹویٹ کیا۔ انہوں نے لکھا’’ہم ایک متنوع ملک میں رہتے ہیں۔ ہر قسم کے شائقین کیلئےیکساں جگہ ہے۔ ہر خاندان اپنے بچوںکو ایکشن فلمیں دکھانا پسند نہیں کرتا۔کچھ خاندان ایسے بھی ہیں جو اپنے بچوں کو متاثر کن اور تعلیمی فلمیں دکھانا چاہتے ہیں۔
دی ویکسین وار کا بجٹ کشمیر فائلز سے کم ہے
 وویک نےایک اور ٹویٹ میں لکھا – ہمیں اپنےموادپربھروسہ ہے۔ ہم اپنی فلمیں کم بجٹ میں بنانا پسند کرتے ہیں۔ اس وجہ سے ہم پر باکس آفس کا کوئی دباؤ نہیں ہے۔ویکسین وار  مشکل سے۱۰؍ کروڑ کے بجٹ میں بنی ہو گی۔ اس کا بجٹ کشمیر فائلز سے بھی کم ہے۔وویک نےکہا تھا کہ شاہ رخ خان نے جس طرح فلم کی تشہیر اور مارکیٹنگ کی، اس میں کوئی شک نہیںکہ پٹھان کو ہٹ بنانے میں ان کا سب سے بڑا کردار تھا۔انہوں نے پٹھان کے ذریعے دکھایا ہے کہ فلم ان کی ہے اور وہ اس کی پوری ذمہ داری بھی لیتے ہیں۔ وویک نے کہا کہ پٹھان کا ہٹ ہونا پاور، فلم انڈسٹری سے وابستہ ہیوی سسٹم اور اقربا پروری کی جیت ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK