کِنگ خان شاہ رخ ہدایتکار راجکمار ہیرانی کی فلم میں کام کرسکتے ہیں۔ شاہ رخ خان نے فلم ’زیرو‘ کی ناکامی کے بعد کسی دوسری فلم میں کام نہیں کیا ہے اور اب خیال ہے کہ شاہ رخ نے اپنی نئی فلم کیلئے راجکمار ہیرانی سے ہاتھ ملایا ہے اور جلد ہی فلم کی شوٹنگ شروع ہوجائے گی۔
شاہ رخ خان اور فلمساز و ہدایتکار راجکمار ہیرانی ۔ تصویر : آئی این این
کِنگ خان شاہ رخ ہدایتکار راجکمار ہیرانی کی فلم میں کام کرسکتے ہیں۔ شاہ رخ خان نے فلم ’زیرو‘ کی ناکامی کے بعد کسی دوسری فلم میں کام نہیں کیا ہے اور اب خیال ہے کہ شاہ رخ نے اپنی نئی فلم کیلئے راجکمار ہیرانی سے ہاتھ ملایا ہے اور جلد ہی فلم کی شوٹنگ شروع ہوجائے گی۔ اس فلم کو ’ریڈ چیلیز‘ کے بینر تلے پروڈیوس کیا جائے گا، فلم کی شوٹنگ اگست ۲۰۲۰ء سے شروع ہوجائے گی۔ اس کے علاوہ فلم کی شوٹنگ کیلئے لوکیش بھی طے کر لیا گیا ہے۔ ایسا کہا جارہا ہے کہ اس فلم کی شوٹنگ کینیڈا، لندن اور گجرات میں ہوگی۔ فلم میں کرینہ کپور یا پھر کاجول کو شاہ رخ کے مقابل کاسٹ کیا جاسکتا ہے۔