• Mon, 13 October, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

افغانستان کا بنگلہ دیش کو شکست دے کر سیریز پر قبضہ

Updated: October 12, 2025, 10:08 PM IST | Abu Dhabi

افغانستان نے بنگلہ دیش کو دوسرے ایک روزہ میچ میں ۸۱؍رن سے شکست دے کر سیریز جیت لی۔ابوظہبی میں کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں۲۹؍ ویں اوور میں۱۰۹؍ رن بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

Afghan Team.Photo:INN
افغان ٹیم۔ تصویر:آئی این این

افغانستان نے بنگلہ دیش کو دوسرے ایک روزہ میچ میں ۸۱؍رن  سے شکست دے کر سیریز جیت لی۔ابوظہبی میں کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں۲۹؍ ویں اوور میں۱۰۹؍ رن بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ بنگلہ دیش کی جانب سے توحید ہردوئے۲۴؍ رن بنا کر نمایاں رہے۔ سیف حسن ۲۲، ذاکر علی ۱۸، نورالحسن۱۵، نجم الحسین شانتو ۷، رشاد حسین ۵، کپتان مہدی حسن میراز۴، تنظیم حسن ثاقب صفر ، تنزید حسن صفر اور تنویر اسلام صفر کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔ مستفیض الرحمان  ۵؍ رنز ناٹ آؤٹ بنا کر پویلین لوٹے۔  افغانستان کی جانب سے راشد خان نے ۵؍ وکٹ حاصل کئے۔ عظمت اللہ عمرزئی نے ۳؍ اور نانگیالیا خروٹے نے ایک  وکٹ حاصل کی۔

 اس سے قبل ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے افغانستان کی ٹیم ۴۵؍ ویں اوور میں۱۹۰؍ رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ افغانستان کی جانب سے ابراہیم زدران۹۵؍ رنز بنا کر نمایاں رہے۔ اے ایم غضنفر ۲۲، محمد نبی۲۲، نانگیالیا خروٹے ۱۳، رحمان اللہ گرباز ۱۱، رحمت شاہ۹ (ریٹائرڈ ہرٹ)، صدیق اللہ اٹل ۸، کپتان حشمت اللہ شاہدی ۴، راشد خان ایک  اور عظمت اللہ عمرزئی صفر کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔ بنگلہ دیش کی جانب سے مہدی حسن میراز نے ۳؍ وکٹ حاصل کئے۔ رشاد حسین اور تنظیم حسن ثاقب ۲۔۲؍ اور تنویر اسلام نے ایک  کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

یہ بھی پڑھیئے:جڈیجا کو اب بھی۲۰۲۷ء کے ون ڈے ورلڈ کپ میں کھیلنے کی امید

افغان کرکٹ بورڈ کی پاکستان کیساتھ سہ فریقی سیریز سے دستبرداری کی خبروں کی تردید
 افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) نے ہفتے کے روز سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ان خبروں کو مسترد کر دیا جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ  افغانی  ٹیم آئندہ سہ ملکی سیریز کے لیے پاکستان کا دورہ نہیں کرے گی جس میں پاکستان، سری لنکا اور افغانستان شامل ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیئے:بلے بازوں کی ذمہ دارارنہ اننگز، ٹیسٹ میں پاکستان کی پوزیشن مستحکم

افغانستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع کے مطابق ٹیم کے دورۂ پاکستان سے دستبرداری کے حوالے سے ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ حکام نے آن لائن افواہوں کو `مکمل طور پر بے بنیاد اور گمراہ کن  قرار دیا۔ بورڈ نے تصدیق کی کہ افغانستان کی ٹیم اصل شیڈول کے مطابق سہ فریقی سیریز میں شرکت کے لیے پرعزم ہے۔  ذرائع نے مزید انکشاف کیا ہے کہ افغانستان کرکٹ ٹیم اس وقت ابوظہبی میں بنگلہ دیش کے خلاف سیریز میں مصروف ہے جو سہ ملکی ایونٹ سے قبل اختتام پذیر ہوگی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK