• Mon, 13 October, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

استری کے بعد راج کمار راؤ ایک بار پھر ہارر کامیڈی میں نظر آئیں گے

Updated: October 12, 2025, 10:08 PM IST | Mumbai

راج کمار راؤ کو آخری بار فلم مالک میں دیکھا گیا تھا، جہاں انہوں نے ایک گینگسٹر کا کردار ادا کیا تھا۔ اب خبریں آ رہی ہیں کہ اداکار ایک ہارر کامیڈی میں دوبارہ ایکشن میں نظر آئیں گے۔

Raj Kumar Rao.Photo:INN
راج کمار راؤ۔ تصویر:آئی این این

شردھا کپور اور راج کمار راؤ کی فلموں  استری  اور  استری ۲؍کی ریلیز نے فلم انڈسٹری میں ہارر کامیڈی کا رجحان شروع کر دیا ہے۔ دونوں فلموں کو خوب پذیرائی ملی ، استری ۲؍ نے باکس آفس پر کمائی کا ریکارڈ بھی قائم کیا۔ اب یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ راجکمار راؤ ایک اور ہارر کامیڈی میں جلوہ گر ہوں گے، یہ تیلگو فلم کا ری میک ہے۔راجکمار راؤ ایک باصلاحیت فلم اسٹار ہیں جنہوں نے اپنی اداکاری سے لوگوں کے دلوں میں ایک خاص جگہ بنائی ہے۔ شائقین نے انہیں تقریباً ہر کردار میں  دیکھا ہے۔ حالیہ اطلاعات کے مطابق وہ ہارر کامیڈی فلم ’’بکاسورا ریسٹورنٹ‘‘ کے  اگلے  ری میک میں بھی نظر آئیں گے  تاہم اس حوالے سے فلمسازوں  کی جانب سے ابھی تک کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے:کانتارا چیپٹروَن: صدیوں پرانی کہانی میں ایک پلاسٹک کی بوتل نظر آئی

شائقین  کافی پرجوش ہیں 
خبرافشاں  ہونے کے بعد سے، مداح  اس کے  بارے میں جاننے کے لئے پرجوش ہیں تاہم راج کمار راؤ کو آخری بار فلم مالک میں دیکھا گیا تھا۔ اس فلم میں انہوں نے ایک گینگسٹر کا کردار ادا کیا، جس میں ان کی کم تعریف ہوئی۔ یہ فلم جولائی میں ریلیز ہوئی تھی، جس میں مانوشی چھلر نے راج کمار کے ساتھ اداکاری کی تھی۔

یہ بھی پڑھیئے:سیارہ انڈسٹری کے لیے واقعی ایک فتح ہے

 یہ فلم اگست میں ریلیز ہوئی 
ایس جے شیوا کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم بکاسورا ریسٹورنٹ  کی بات کریں تو یہ۸؍ اگست ۲۰۲۵ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوئی تھی۔ اس کی کہانی بھی ایس جے شیوا نے لکھی تھی۔ فلم میں پروین، جئے کرشنا، وویک ڈنڈو، امر لتھو اور رام پتاس سمیت متاثر کن کاسٹ ہیں۔ فلم کو او ٹی ٹی  پلیٹ فارم پرائم ویڈیو پر دیکھا جا سکتا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK