Inquilab Logo

شاہ رخ خان پٹھان بنیں گے

Updated: August 09, 2020, 4:13 PM IST | Agency | Mumbai

کنگ خان اور بادشاہ خان سے مشہور شاہ رخ خان فلم ’پٹھان‘ میں مرکزی کردار میں نظر آنے والے ہیں

Shah Rukh Khan - Pic : INN
شاہ رخ خان ۔ تصویر : آئی این این

  کنگ خان اور بادشاہ خان سے مشہور شاہ رخ خان فلم ’پٹھان‘  میں مرکزی کردار میں نظر آنے والے ہیں۔شاہ رخ خان  آخری بار۲۰۱۸ء میں ریلیز فلم ’زیرو‘ میں نظر آئے تھے۔ شاہ رخ کے مداح بے صبری سے ان کی اگلی فلم کا انتظار کر رہے ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ یش راج فلمز اپنی ۵۰؍ ویں سالگرہ کے موقع پر فلم ’پٹھان‘ لانچ کرسکتی ہے۔ ذرائع کے حوالے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ فلم میں شاہ رخ خان مرکزی کردارمیں نظر آئیں گے۔ اس فلم کی ہدایت کاری فلم’وار‘ کے ہدایتکار سدھارتھ آنند کرسکتے ہیں۔ فی الحال فلم  پٹھان پر  پری پروڈکشن کا کام جاری ہے۔ کہا جاتا ہے کہ یش راج فلمز شاہ رخ خان کی ’پٹھان‘ اور سلمان خان کی ’ٹائیگر ۔۳‘  کا ایک ساتھ اعلان کرسکتے ہیں۔اس  اعلان کا ستمبر میں  امکان ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK