Inquilab Logo

ممبئی، راجستھان سے حساب بیباق کرنے کیلئے بے قرار

Updated: April 22, 2024, 11:48 AM IST | Jaipur

آئی پی ایل میں آج ممبئی انڈینس کی ٹیم جے پور کا دورہ کرے گی۔ روہت شرما میچ کیلئے تیار۔

Hardik Pandya and Rohit Sharma. Photo: INN
ہاردک پانڈیا اور روہت شرما۔ تصویر: آئی این این

پیر کو یہاں انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کے ایک میچ میں جب ممبئی انڈینس کا مقابلہ ٹیبل ٹاپر راجستھان رائلز سے ہوگا، تو وہ اپنی گیند بازی کی کمی کو دور کرنے اور میزبان ٹیم سے حساب بیباق کرنےکی کوشش کرے گا۔ گزشتہ ۴؍ میچوں میں ۳؍ جیت کے ساتھ ممبئی انڈینس کی ٹیم بحالی کی راہ پر ہے اور سیزن کی خراب شروعات کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر چھٹے نمبر پر پہنچ گئی ہے، جب کہ راجستھان رائلز کی ٹیم طوفانی رفتار سے آگے بڑھ رہی ہے اور۱۲؍ پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر ہے۔ 
۵؍ بار کی چمپئن ممبئی انڈینس نے پنجاب کنگز کے خلاف آخری میچ میں آشوتوش شرما کی نصف سنچری بنانے کے باوجود ۹؍ رن سے کامیابی حاصل کی تھی۔ ایک بار پھر جسپریت بمراہ نے ذمہ داری اپنے کندھوں پر لی اور ۳؍ وکٹ لئے تھے۔ ہندوستان کے اس اسٹار فاسٹ بولر نے نئی گیند کے ساتھ شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور زیادہ رن دیئے بغیر یہ وکٹ حاصل کئے۔ اس آئی پی ایل میں سب سے زیادہ وکٹ لینے والے گیند بازوں کی فہرست میں بمراہ ۱۳؍ وکٹوں کے ساتھ سرفہرست ہیں۔ ان کا اکانومی ریٹ بھی دوسرا بہترین ہے اور انہوں نے ۶؍ سے بھی کم رن دیئے ہیں۔ جب وہ شاندار بولنگ کر رہے ہیں تو ان کے ساتھی گیند باز ایسا کرنے کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK