Inquilab Logo

شاہ رخ ایکشن ڈرامہ فلم سے پردے پر لوٹیں گے

Updated: July 30, 2020, 12:09 PM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان ہدایتکار سدھارتھ آنند کی ایکشن ڈرامہ فلم سے کم بیک کر سکتے ہیں۔ شاہ رخ آخری مرتبہ ۲۰۱۸ء میں ریلیز فلم ’زیرو‘ میں نظر آئے تھے۔

shahrukh khan - pic : inn
شاہ رخ خان ۔ تصویر : آئی این این

 بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان ہدایتکار سدھارتھ آنند کی ایکشن ڈرامہ فلم  سے کم بیک کر سکتے ہیں۔ شاہ رخ آخری مرتبہ ۲۰۱۸ء میں ریلیز  فلم ’زیرو‘ میں نظر آئے تھے۔ شاہ رخ کے پرستار  ان کی اگلی فلم کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ ایک  عرصے سے کہا جا رہا تھا کہ شاہ رخ ، راج کمار ہیرانی کی فلم  سے کم بیک  کریں گے۔ لاک ڈاؤن کے دوران شاہ رخ خان تقریباً ۱۸؍ اسکرپٹس پر  کام کرچکے  ہیں۔ خیال  رہے کہ وہ   سدھارتھ آنند کی ایکشن ڈرامہ فلم سے  بالی ووڈ میں لوٹیں گے۔ کہا جارہا ہے کہ راج کمار ہیرانی اپنی فلم کی شوٹنگ کینیڈا  میں کرنا چاہتے تھے لیکن موجودہ عالمی بحران کورونا وائرس کی وجہ سے انہیں اس کی  اجازت نہیں ملی۔ چنانچہ انہوں  نے اپنی فلم کی شوٹنگ کی تاریخ میں توسیع کردی۔ اب شاہ رخ نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ سدھارتھ آنند کی ایکشن ڈرامہ فلم میں کام کریں گے۔ ابھی تک فلم کی سرکاری طور پر تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK