Inquilab Logo

شاہ رخ خان کی کولکاتا نائٹ رائیڈرز نے طوفان متاثرین کی مدد کیلئے ہاتھ بڑھایا

Updated: May 31, 2020, 4:45 AM IST | Agency | Mumbai

کِنگ خان شاہ رخ کی آئی پی ایل ٹیم ’کولکاتا نائٹ رائیڈرز‘ نے ’میر فاؤنڈیشن‘ کے اشتراک سے سمندری طوفان ’امفن‘ کے بعد راحتی کاموں کیلئے حکومت کی موجودہ کوششوں کی حمایت کرنے کیلئے متعدد اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ ’کولکاتا نائٹ رائیڈرز‘ مختلف محاذ پر راحتی کام کر رہا ہے۔

Srk and Mamata Banerjee - Pic : INN
شاہ رخ خان اور ممتا بنرجی ۔ تصویر : آئی این این

کِنگ خان شاہ رخ کی آئی پی ایل ٹیم ’کولکاتا نائٹ رائیڈرز‘ نے ’میر فاؤنڈیشن‘ کے اشتراک سے سمندری طوفان ’امفن‘ کے بعد راحتی کاموں کیلئے حکومت کی موجودہ کوششوں کی حمایت کرنے کیلئے متعدد اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ ’کولکاتا نائٹ رائیڈرز‘ مختلف محاذ پر راحتی کام کر رہا ہے۔
مغربی بنگال کے وزیر اعلی ریلیف فنڈ : ’کولکاتا نائٹ رائیڈرز‘ نے فنڈ میں حصہ لینے کا عہد کیا ہے۔ اس طوفان نے بہت سے لوگوں کو بے گھر اور بنیادی ضروریات سے محروم کردیا ہے ، لہٰذا ’کے کے آر اسسٹنس وہیکل پہل‘ مغربی بنگال کے متعدد مقامات خصوصا سیٹیلائٹ شہروں / اضلاع میں متاثرہ لوگوں کو ضروری کٹس تقسیم کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔ جوہی چاؤلہ مہتا کی سربراہی میں ’کے کے آر پلانٹ اے۔۶‘ مہم کولکاتا میں درخت لگانے کیلئے برسوں سے مستقل طور پر کام کر رہی ہے۔ ’کے کے آر‘ نے وقتا فوقتا طوفان کے زد میں آنے والے ۵؍ ہزار درخت لگانے اور دوبارہ بھرنے کا وعدہ کیا ہے۔ ان اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے ’کے کے آر‘ کے سی ای او اور ایم ڈی  وینکی میسور نے اس بابت کہا کہ ’’ریاست مغربی بنگال اور کولکاتا شہر کئی طریقوں سے ہمارے لئے اہمیت رکھتا ہے۔ کولکاتا اور مغربی بنگال کے عوام نے ’کے کے آر‘ کو دل سے قبول کیا ہے اور وہ گزشتہ کئی برسوں سے محبت بانٹ رہے ہیں اور  مدد بھی کر رہے ہیں۔ متاثرہ لوگوں کو کچھ امداد فراہم کرنے کیلئے ہماری طرف سے یہ ایک ادنیٰ سی کوشش ہے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK