Inquilab Logo

شیکھر سمن نے ٹی وی سے بریک لینے کی بتائی وجہ

Updated: May 11, 2020, 1:09 PM IST | Agency | Mumbai

چھوٹے پردے کے امیتابھ بچن کہے جانے والے شیکھر سمن نے ٹی وی انڈسٹری سے بریک لینے کی وجہ بتائی ہے۔ ٹیلیویژن کے مشہور میزبان اور نامور اداکار شیکھر سمن نے مختلف ٹی وی چینلوں پر اپنے سیریلس اور فلموں میں مختلف کرداروں سے سامعین کومحظوظ کیا ہے

Shekhar Suman - Pic : INN
شیکھر سمن ۔ تصویر : آئی این این

چھوٹے پردے کے امیتابھ بچن کہے جانے والے شیکھر سمن نے ٹی وی انڈسٹری سے بریک لینے کی وجہ بتائی ہے۔ ٹیلیویژن کے مشہور میزبان اور نامور اداکار شیکھر سمن نے مختلف ٹی وی چینلوں پر اپنے سیریلس اور فلموں میں مختلف کرداروں سے سامعین کومحظوظ کیا ہے۔ ان دنوں وہ ایک شو کے ذریعہ ان کارکنان اور کورونا وارئیرس کی عزت افزائی کر رہے ہیں جو کورونا وائرس کے دوران آگے آکر کام کررہے ہیں۔ شیکھر سمن نے بتایا ہے کہ مسلسل کام کرنے کے بعد کیوں اچانک انہوں نے ٹی وی کو الوداع کہہ دیا۔ شیکھر سمن نے کہا ’’میں نے ۳۰؍ سال کام کیا ہے۔ میرے لئے یہ ایک طویل آرام کرنے کا وقت ہے۔ گزشتہ سال میں نے سوچا تھا کہ میں ٹی وی کی دنیا سے ایک طویل وقفہ لوں گا۔ مجھے سوچنے کیلئے آرام دہ جگہ اورتسلی کی ضرورت تھی ۳۰؍سال تک میں نے صبح، دن اور رات تینوں وقت کام کیا ہے۔ ہر روز کام کرنا اور سارا وقت اسٹوڈیو میں رہنا کبھی کبھی آپ کیلئے مایوس کن ہوجاتا ہے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK