• Sun, 09 November, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

شیکھر کپور اے آئی کی مدد سے فلم ’پانی ‘دوبارہ بنائیں گے

Updated: November 09, 2025, 3:58 PM IST | New Delhi

تقریباً ایک دہائی بعد مشہور فلم ڈائریکٹر شیکھر کپور اپنی اہم ترین فلم ’’پانی ‘‘کو دوبارہ بنا نے کی تیاری میں کر رہےہیں، لیکن اس مرتبہ یہ فلم مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی مدد سے بنائی جائے گی۔

Shekhar Kapur.Photo:INN
شیکھر کپور۔ تصویر:آئی این این

 تقریباً ایک دہائی بعد مشہور فلم ڈائریکٹر شیکھر کپور اپنی اہم ترین فلم ’’پانی ‘‘کو دوبارہ بنا نے کی تیاری میں کر رہےہیں، لیکن اس مرتبہ یہ فلم مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی مدد سے بنائی جائے گی۔ قابلِ ذکر ہے کہ یہی وہ فلم ہے جس میں آنجہانی اداکار سُشانت سنگھ راجپوت کو مرکزی کردار کے لیے منتخب کیا گیا تھا، لیکن یش راج فلمز کے پروجیکٹ سے الگ ہونے کے بعد اس فلم کو روک دیا گیاتھا۔ 
  شیکھر کپور نے  ایک انٹر ویو میں بتایا کہ’’ اب وہ فلم `’’پانی‘‘  کو اے آئی ٹیکنالوجی کے ذریعے دوبارہ بنانے کے منصوبے پر کام کر رہے ہیں۔ لوگوں نے کہا تھا کہ یہ فلم بہت مہنگی ہے، لیکن اب میں اسے اے آئی سے بنانے جا رہا ہوں جو تیز اور کم خرچ دونوں ہے۔ اس بار فلم ضرور شروع ہوگی۔ ‘‘انہوں نے یہ بھی کہا کہ فلم کے اصل اداکاروں کو اے آئی ماڈل کے مطابق بدلا جا سکتا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے:۲۰۲۸ء میں ’’ہیلو کٹی‘‘ فلم ریلیز ہوگی، وارنر بروز کا اعلان

ڈائریکٹر نے اپنی دوسری آنے والی فلم ’’معصوم۲‘‘ کے بارے میں بھی بتایا۔ یہ ۱۹۸۳ء میں ریلیز ہونے والی ان کی ہی فلم ’’معصوم ‘‘ کا سیکوئل ہوگی۔ اس میں نصیر الدین شاہ اور شبانہ اعظمی کی واپسی ہوگی، جب کہ منوج باجپئی اور کچھ نئے چہرے بھی شامل ہوں گے۔  کپور نے بتایا کہ اس فلم کی اسکرپٹ کو حتمی شکل دینے میں انہیں دو سال لگے اور اس کی شوٹنگ دسمبر یا جنوری میں شروع ہونے کا امکان ہے۔
فلمسازی میں اے آئی کے کردار پر بات چیت کرتے ہوئے شیکھر کپور نے کہا کہ یہ ٹیکنالوجی اب ہر میدان میں چھا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ  اے آئی دو منٹ میں کہانی لکھ سکتا ہے، مگر تخلیقیت کی اصل روح اُس غیر یقینی کیفیت میں ہوتی ہے جسے اے آئی سمجھ ہی نہیں سکتا۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK