Inquilab Logo Happiest Places to Work

تمل فلم ’کیتھی‘ کے ہندی ریمیک کی شوٹنگ شروع

Updated: February 26, 2022, 1:32 PM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ کے سنگھم اسٹار اجے دیوگن نےتمل سپر ہٹ فلم کیتھی کے ہندی ریمیک کی شوٹنگ شروع کردی ہے۔اجےدیوگن کے مرکزی کرداروالی فلم کیتھی کے ہندی ریمیک کی شوٹنگ شروع ہو گئی ہے۔

Picture.Picture:INN
علامتی تصویر۔ تصویر: آئی این این

بالی ووڈ کے سنگھم اسٹار اجے دیوگن نےتمل سپر ہٹ فلم کیتھی کے ہندی ریمیک کی شوٹنگ شروع کردی ہے۔اجےدیوگن کے مرکزی کرداروالی فلم کیتھی کے ہندی ریمیک کی شوٹنگ شروع ہو گئی ہے۔ اس فلم میں اجےدیوگن کےساتھ تبو بھی  اہم رول میں نظر آئیں گی۔کیتھی کے ہندی ریمیک کا نام بھولاہے۔یہ جانکاری تبو نے سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔بتایاجا رہا ہے کہ اس فلم کی کہانی ایک سابق مجرم کے ارد گرد گھومتی ہے، جو جیل سےاپنی سزا پوری کرنے کے بعد پہلی بار اپنی بیٹی سے ملنے جاتا ہے۔یہ فلم ڈرگ مافیا ؤں کے خلاف پولیس کی کارروائی پر مبنی ہے۔ اصل فلم لوکیش کناگراج نے ڈائریکٹ کی ہےجبکہ کیتھی کے ہندی ریمیک کی ہدایت کاری کا کام  دھرمیندر شرما کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK