امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں امن کا قیام امریکہ کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کردار لائق تحسین ہے۔
EPAPER
Updated: June 21, 2026, 10:18 PM IST | Bern
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں امن کا قیام امریکہ کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کردار لائق تحسین ہے۔
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نےایک بیان میں کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں امن کا قیام امریکہ کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کردار لائق تحسین ہے۔ لیک لوزن سمٹ کے کانفرنس ہال پہنچنے پر جے ڈی وینس کا استقبال وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کیا۔جبکہ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے امریکی نائب صدر نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے خطے میں امن کے فروغ کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے، جسے عالمی سطح پر سراہا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عاصم منیر کو بطور سپہ سالار بہترین کہا اور پاکستان کی حالیہ سفارتی کوششوں کا اعتراف کیا۔
یہ بھی پڑھئے: سعودی عرب، مصر، پاکستان اور ترکی کا ایران-امریکہ مذاکرات کی حمایت کا اعادہ
اس کے علاوہ جے ڈی وینس نے کہا کہ امریکہ مستقبل میں بھی پاکستان کے ساتھ مل کر مزید بہتر نتائج حاصل کرنے کا خواہاں ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکہ ایران کے مثبت کردارکی امید رکھتا ہے اور مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کا قیام واشنگٹن کی ترجیحات میں شامل ہے۔علاوہ ازیں امریکی نائب صدر نے لبنان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ لبنان میں کشیدگی کے خاتمے کے لیے سنجیدہ ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ نے امریکی وفد کو مختلف تنازعات کے حل کے لیے سفارتی راستے تلاش کرنے کا اختیار دیا ہے اور امید ظاہر کی کہ موجودہ مذاکرات خطے میں تعلقات کو مستقل بنیادوں پر بہتر بنانے کا موقع فراہم کر سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: لبنان مذاکرات کا مرکزی موضوع ہوگا: سویٹزرلینڈ میں مذاکرات سے قبل تہران کا بیان
اس کے علاوہ جے ڈی وینس نے کہا کہ ایران ماضی میں علاقائی عدم استحکام کا سبب رہا ہے، تاہم گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران مثبت پیش رفت ہوئی ہے اور مسائل کے حل کے لیے تعمیری مذاکرات ضروری ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ نے نئی شروعات اور ایرانی عوام کے ساتھ بہتر تعلقات استوار کرنے کی ہدایت دی ہے۔ امریکی نائب صدر کے مطابق گزشتہ دو دنوں کے دوران لبنان میں جنگ بندی کو یقینی بنانے کے حوالے سے بھی حوصلہ افزا پیش رفت دیکھنے میں آئی ہے۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ جاری مذاکرات کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے اور خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کی نئی راہیں کھلیں گی۔