Inquilab Logo Happiest Places to Work

تمنا بھاٹیہ کی فلم `’ببلی باؤنسر‘ کے پہلے شیڈول کی شوٹنگ مکمل

Updated: March 11, 2022, 12:49 PM IST | Agency | Mumbai

 بالی ووڈ اداکارہ تمنا بھاٹیہ نے اپنی آنے والی فلم ’ببلی باؤنسر‘ کے پہلے شیڈول کی شوٹنگ مکمل کرلی ہے۔اس فلم کو ۳؍ زبانوں میں پیش کرنے کا منصوبہ ہے۔ ’

Actress Tamanna Bhatia, director Madhur Bhandarkar and others on the mehrut shoot of the film..Picture:INN
فلم کے مہورت شوٹ پر اداکارہ تمنابھاٹیہ ،ہدایتکار مدھربھنڈارکر اور دیگرافراد۔۔ تصویر: آئی این این

 بالی ووڈ اداکارہ تمنا بھاٹیہ نے اپنی آنے والی فلم ’ببلی باؤنسر‘ کے پہلے شیڈول کی شوٹنگ مکمل کرلی ہے۔اس فلم کو ۳؍ زبانوں میں پیش کرنے کا منصوبہ ہے۔ ’ ببلی باؤنسر‘ کےفلمساز نے اس فلم کے سیٹ سے تمنابھاٹیہ کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے  ہوئے یہ معلومات  دی ہے۔ اس تصویر میں فلم کے ہدایت کار مدھر بھنڈارکر بھی تمنا کے ساتھ نظر آ رہے ہیں۔ فوٹو کے کیپشن میں لکھا ہے، ’’بچ کے رہنا بھائیو اور بہنو  …  آرہی ہے ببلی باؤنسر ! تمنا بھاٹیہ بیوٹی اپنی ڈیوٹی پر واپس آنے والی ہے۔ اب کسی کا دل ٹوٹے یا دانت؟ جواب صرف ہدایتکار مدھر بھنڈارکر کے پاس ۔‘‘  بتایا جا رہا ہے کہ فلم  `’ببلی باؤنسر‘ کی کہانی ایک خاتون باؤنسر کی زندگی پر مبنی ہے جس میں تمنا ` ’ببلی باؤنسر‘  کے مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔ فلم میں تمنا کے علاوہ سوربھ شکلا، ابھیشیک بجاج اور ساحل وید بھی اہم کرداروں میں ہیں۔ فلم کو فاکس اسٹار اسٹوڈیوز اور جنگلی پکچرز نے مشترکہ طور پر پروڈیوس کیا ہے۔   اس فلم  کو سال کے آخر تک ۳؍ زبانوں ہندی، تامل اور تیلگو میں ریلیز کیا جاسکتا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK