• Fri, 04 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

جنوبی ہندوستانی فلموں میں جڑوں سے متعلق کہانیاں دکھائی جاتی ہیں: تمنا بھاٹیا

Updated: September 10, 2024, 12:15 PM IST | Agency | Mumbai

مشہور اداکارہ تمنا بھاٹیا کا کہنا ہےکہ جنوبی ہندوستانی فلموں میں جڑوں سے متعلق کہانیاں دکھائی جاتی ہیں، اسی لئے وہ عالمی سطح پر مقبولیت حاصل کررہی ہیں۔

Tamannaah Bhatia. Photo: INN
تمنا بھاٹیا۔ تصویر : آئی این این

مشہور اداکارہ تمنا بھاٹیا کا کہنا ہےکہ جنوبی ہندوستانی فلموں میں جڑوں سے متعلق کہانیاں دکھائی جاتی ہیں، اسی لئے وہ عالمی سطح پر مقبولیت حاصل کررہی ہیں۔ تمنا بھاٹیا جنوبی ہندوستانی فلموں کے ساتھ ساتھ بالی ووڈ فلموں میں بھی سرگرم ہیں۔ تمنا بھاٹیا نے جنوبی ہندوستانی فلم اور بالی ووڈ فلموں کے مابین فرق کو بیان کیا ہے۔ تمنا بھاٹیا کا خیال ہے کہ جنوبی ہندوستانی فلموں میں جڑوں سے متعلق کہانیاں دکھائی جاتی ہیں اور یہی وجہ ہےکہ انہیں عالمی سطح پر مقبولیت حاصل ہورہی ہےاورفلمیں ڈبنگ وغیرہ کے ذریعے لوگوں تک پہنچائی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی ہندوستانی فلموں میں صرف وہی بات کہنے کی کوشش کی جارہی ہے، جسے وہ اچھی طرح جانتے ہیں۔ 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK