Inquilab Logo

شردھا کپور’بڑے میاں چھوٹے میاں‘ میں کام کریںگی

Updated: August 21, 2022, 10:44 AM IST | Mumbai

بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور فلم’بڑے میاں چھوٹے میاں‘ میں کام کرتی ہوئی نظر آسکتی ہیں۔

Shraddha Kapoor
اداکارہ شردھا کپور

بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور فلم’بڑے میاں چھوٹے میاں‘ میں کام کرتی ہوئی نظر آسکتی ہیں۔پوجا انٹرٹینمنٹ کے بینر کے تحت   بن رہی یہ فلم ایک ایکشن تھریلر فلم ہوگی جس میں اکشے کمار اور ٹائیگر شراف اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ فلم’بڑے میاں چھوٹے میاں‘ کا ڈائریکشن علی عباس ظفر کر رہے ہیں جنہوںنے’ سلطان‘ اور’ ٹائیگر زندہ ہے‘جیسی ہٹ فلمیں بنائی ہیں۔ایسی خبریں ہیں کہ شردھا کپور  سے ’بڑے میاں چھوٹے میاں ‘ میں کام کرنے کےلئے رابطہ کیا گیا ہے۔شردھا کپور فلم میں ٹائیگر شراف کے ساتھ کام کرتی ہوئی نظر آسکتی ہیں۔ٹائیگر شراف اور شردھا کپور کی جوڑی باکس آفس پر ہٹ رہی ہے۔ دونوں نے ’باغی‘ اور’ باغی۔۳؍‘ جیسی ہٹ فلموںمیں ساتھ کام کیا ہے۔اس فلم میں اکشے کماراور ٹائیگر شراف ایکشن کرتے ہوئے نظر آئیںگے۔ اکشے کمار کی حالیہ ریلیز فلم ’رکشا بندھن‘ بری طرح فلاپ ہوگئی ہے۔ حالانکہ اکشے اُن چند اداکاروں میں سے ایک ہیں جو بالی ووڈ میں سب سے زیادہ فلمیں کرتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK