بالی ووڈ کے مشہورہدایت کار روہت شیٹی کاکہناہےکہ اس سال کے آخر تک سنگھم ۳؍ کی شوٹنگ شروع ہو گی۔
EPAPER
Updated: July 16, 2023, 11:45 AM IST | Mumbai
بالی ووڈ کے مشہورہدایت کار روہت شیٹی کاکہناہےکہ اس سال کے آخر تک سنگھم ۳؍ کی شوٹنگ شروع ہو گی۔
بالی ووڈ کے مشہورہدایت کار روہت شیٹی کاکہناہےکہ اس سال کے آخر تک سنگھم ۳؍ کی شوٹنگ شروع ہو گی۔اجے دیوگن اور ہدایت کار روہت شیٹی سپر ہٹ فرنچائزی سنگھم کا تیسرا پارٹ یعنی ’سنگھم۳؍‘ لے کر آرہے ہیں۔اس سے قبل ۲۰۱۱ء میں ریلیزہوئی ’سنگھم‘ اور ۲۰۱۴ء میں ریلیزہوئی ’سنگھم ریٹرنس‘ باکس آفس پر سپر ہٹ ثابت ہوئی تھیں۔روہت شیٹی نے بتایا،فی الحال میں خطروں کے کھلاڑی میں مصروف ہوں۔ ابھی کچھ ہفتے اسی میں مصروف رہنے والاہوں ۔ اس کے بعد مجھے امیزون پرائم ویڈیو والی ویب سیریز پولیس فورس پر کام کرنا ہے۔اس کا کچھ حصہ شوٹ کرنا باقی رہ گیاہے۔اسے مکمل کرنے کے بعد ہی میں سنگھم۳؍جوائن کروں گا۔ سنگھم۳؍ اس سال کے آخر تک شوٹنگ فلور پر چلی جائےگی۔اس بار اس فلم کا کینوس بہت بڑا ہونے والا ہے۔ ’سنگھم ریٹرنس‘۲۰۱۴ءمیں ریلیز ہوئی تھی،تب سے اب تک کے وقت میں کافی فرق آگیا ہے، اس لیے اس بار سنگھم۳؍کاکینوس بہت بڑا ہونے والا ہے۔ ہماری پوری ٹیم اس پر کام کر کے اسے بڑا بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔ ہماری شائقین کو سنگھم۳؍ کے ذریعے ایک یادگار فلم دیکھنے کا تجربہ دینے کی کوشش رہے گی۔