Inquilab Logo

سمیتا پاٹل نےمتوازی فلموں کو نئی جہت عطا کی، کمرشل فلموں میں بھی نام کمایا

Updated: December 13, 2022, 12:11 PM IST | Mumbai

ہندوستانی سنیماکی اسٹار اداکارہ سمیتا پاٹل نےاپنی بہترین اداکاری سے متوازی فلموں کے ساتھ ساتھ کمرشیل فلموں میں ناظرین کے بیچ اپنی خاص جگہ بنائی۔

Tribute to the anniversary
برسی پر خراج عقیدت

ہندوستانی سنیماکی اسٹار اداکارہ سمیتا پاٹل نےاپنی بہترین اداکاری سے متوازی  فلموں کے ساتھ ساتھ کمرشیل فلموں میں ناظرین کے بیچ اپنی خاص جگہ بنائی۔  ۱۷؍ اکتوبر۱۹۵۵ءکوپونےمیںپیدا ہونے والی سمیتا پاٹل نےاپنی تعلیم مہاراشٹرسےمکمل کی۔ ان کے والد شیواجی رائوپاٹل مہاراشٹر حکومت میں وزیرتھے جبکہ ان کی والدہ سماجی کارکن تھیں۔کالج کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد وہ مراٹھی ٹیلی ویژن میں بطور نیوز ریڈر کام کرنے لگی تھیں۔ اس دوران ان کی ملاقات معروف ڈائرکٹر اورہدایت کار شیام بینگل سے ہوئی۔شیام بینگل ان دنوں اپنی فلم ’ چرن داس چور‘ بنانے کی تیاری کررہے تھے۔ شیام بینگل کو سمیتا پاٹل میں ایک ابھرتی ہوئی اداکارہ نظر آئی اور انہوں نےاپنی فلم ’چرن داس چور‘ میں سمیتا کو ایک چھوٹا سا کردار  دے دیا۔منتھن اور بھومیکا  میں  سمیتا کےساتھ نصیرالدین شاہ، شبانہ اعظمی ، امول پالیکر اور امریش پوری  جیسے مشہور اداکارتھے۔
 فلم بھومیکاسےسمیتا پاٹل کا جو سفر شروع ہوا وہ چکر، نشانت، آکروش، گدھ، البرٹ پنٹو کو غصہ کیوں آتا ہے اور مرچ مصالحہ جیسی فلموں تک جاری رہا۔۱۹۸۰ءمیںریلیز ہونے والی فلم’چکر‘ میں اسمتا پاٹل نے جھوپڑی میں رہنے والی خاتون کاکردار ادا کیا جس کے لئے انہیں  دوسری مرتبہ قومی ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا ۔۸۰ءکی دہائی میں سمیتا پاٹل نے کمرشیل فلموں کی  جانب رخ کیا اور اس دوران انہوں نے سپر اسٹار امیتابھ بچن کے ساتھ ’نمک حلال‘ اور ’شکتی ‘ جیسی سپرہٹ فلموںمیںکام کیا جس کے بعد اسمتا پاٹل نے کمرشیل فلموں میںبھی کامیابی حاصل کی ۔۱۹۸۵ءمیںانہیں ہندوستانی سنیما میں شاندار اداکاری کی وجہ سے پدم شری ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ہندی فلموں کے علاوہ سمیتا نے مراٹھی، گجراتی،تیلگو، بنگلہ، کنڑ اور ملیالم فلموں میں بھی  اپنی اداکاری کا جوہر دکھائے ۔
 اس کے علاوہ سمیتا کو عظیم فلم کار ستیہ جیت رے کے ساتھ بھی کام کرنے کا موقع ملا۔منشی پریم چندر کی کہانی پر مبنی ٹیلی فلم ’سدگتی ‘ کو آج بھی یاد کیا جاتا ہے۔اپنی  بہترین ادکاری سے۲؍دہائی تک ناظرین کے دلوں میں چھانے والی ادکارہ سمیتا پاٹل  نےمحض ۳۱؍سال کی عمر  میں ۱۳؍دسمبر۱۹۸۶ءکو اس دنیا کو الوداع کہہ دیا۔ان کی موت کےبعد۱۹۸۸ءمیں ان کی فلم وارث ریلیز ہوئی جوسمیتا پاٹل کے فلمی کریئر کی اہم فلموں میں سے ایک تھی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK