Inquilab Logo

سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے: سوناکشی سنہا

Updated: December 16, 2020, 12:49 PM IST | Agency | Mumbai

لیجنڈری فلم اسٹار شتروگن سنہا کی بیٹی اوراداکارہ سوناکشی سنہا نے کہا ہے کہ ان کا سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔اپنے انٹرویو میں سوناکشی سنہا نے اپنےبھائی کی سیاست میں انٹری کو سراہا اور اسے ان کا اچھا اقدام قرار دیا۔

Sonakshi Sinha .Picture :INN
سوناکشی سنہا۔ تصویر:آئی این این

 لیجنڈری فلم اسٹار شتروگن سنہا کی بیٹی اوراداکارہ سوناکشی سنہا نے کہا ہے کہ ان کا سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔اپنے انٹرویو میں سوناکشی سنہا نے اپنےبھائی کی سیاست میں انٹری کو سراہا اور اسے ان کا اچھا اقدام قرار دیا۔ واضح رہے کہ شتروگن سنہا کے بیٹے لو سنہا نے بھی اپنے والد کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے سیاست میں قدم رکھ دیا۔ لوسنہا نے حال ہی میں بہار میں ریاستی انتخابات میں حصہ لیا لیکن ان میں انھیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔جب انٹرویو کے دوران سوناکشی سنہا سے سوال کیا گیا کہ کیا وہ سیاست میں قدم رکھیں گی تو انھوں نے جواب دیا ان کا ایسا کوئی پلان نہیں ہے۔  واضح رہے کہ والد اور بھائی کے ساتھ ساتھ سوناکشی کی والدہ پونم سنہا بھی سیاست کی دہلیز پر قدم رکھ چکی ہیں۔ اپنے بھائی سے متعلق بات کرتے ہوئے سوناکشی نے کہا کہ وہ اپنے بھائی کے اس اقدام سے خوش ہیں، کیونکہ ان کے پاس سیاست کی صلاحتیں ہیں، وہ سیاست سے بہتر انداز میں جڑے رہے اور وہ جانتے ہیں کہ سیاست میں کیا ہورہا ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھاکہ میرا خیال ہے کہ انھوں نے سیاست میں قدم رکھ کے اچھا کام کیا۔ ریاستی انتخابات میں ان کی شکست پربات کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ ’’اس کا نتیجہ وہ نہیں رہا جو ہم چاہتےتھے، لیکن مجھے ان کے بہار کے لوگوں کے ساتھ اپنا تعلق بڑھانے اور خود ہی انھیں ڈیل کرنے پر فخر ہے۔‘‘ سوناکشی نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ میرے بھائی نے یہ فیصلہ کیا کیونکہ سیاست میں ہمیں نوجوانوں کی ضرورت ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK