Inquilab Logo

سونم کپور نے۷؍سال پرانا فلیٹ ۳۲؍کروڑ روپے میں فروخت کیا

Updated: January 07, 2023, 10:38 AM IST | MUMBAI

سال۲۰۱۵ء میں انہوں نے یہ فلیٹ ۳۱ء۴۸؍کروڑ میں خریدا تھا جسے اب ۳۲ء۵؍کروڑ میں بیچ دیا ہے، اس طرح انہیں محض ایک کروڑ کا منافع ہوا

Sonam Kapoor; Photo: INN
سونم کپور; تصویر:آئی این این

 بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور نے حال ہی میں اپنا پرانافلیٹ کروڑوں میں فروخت کیاہے۔ان کا فلیٹ ممبئی کے بی کے سی علاقے میں واقع تھا۔ سونم نے یہ گھر جون۲۰۱۵ءمیںخریدا تھا۔ سونم اس فلیٹ کو زیادہ استعمال نہیں کرتی تھیں۔
سونم نے فلیٹ بیچ کر زیادہ منافع نہیں کمایا
 خبروںکےمطابق سونم کپور نے یہ فلیٹ ۳۱ء۴۸؍کروڑمیں خریداتھا۔تاہم، گزشتہ سال دسمبرکےمہینےمیں، انہوں نے اسے ۳۲ء۵۰؍ کروڑ میں فروخت کیا۔اس کامطلب ہے کہ سونم نے یہ فلیٹ بیچ کر زیادہ منافع نہیں کمایا ہے۔
سونم کا فلیٹ ایس ایم ایف انفراسٹرکچر نے خریدا 
 ایس ایم ایف انفراسٹرکچر نے یہ پراپرٹی سونم سے خریدی ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ انہوں نے اسٹامپ ڈیوٹی کے طور پر۱ء۹۵؍کروڑ روپے ادا کیے ہیں۔ سونم کایہ فلیٹ تیسری منزل پرتھا۔انہوں نے اس میں۴؍ کارپارکنگ حاصل کی تھیں۔اس کے علاوہ عمارت میںتمام سہولیات بھی میسر تھیں۔
پچھلے سال جھانوی نے اپنا گھر بھی بیچ دیا تھا
 مشہور شخصیات اداکاری کےساتھ ساتھ رئیل اسٹیٹ میںبھی بہت پیسہ لگاتے ہیں۔ گزشتہ  سال جولائی میں جھانوی کپورنےبھی اپنا پرانا گھر بیچ دیا تھا جو۳؍ہزار ۴۵۶؍مربع فٹ پر پھیلا ہوا تھا۔ انہوں نے دسمبر۲۰۲۰ءمیں جوہو میںیہ ٹرپلیکس گھر ۳۹؍ کروڑ روپے میں خریدا تھا، جسے انہوںنےراجکمار راؤ کو۴۴؍کروڑ روپے میں فروخت کیا تھا۔ جھانوی نے پچھلے۲؍سال میں۳؍رئیل اسٹیٹ سودے کیے ہیں۔
سونم آخری مرتبہ’دی زویا فیکٹر‘ میں نظر آئی تھیں
 سونم کپور کی ذاتی زندگی کےبارے میں بات کریں تو انہوں نے۸؍مئی ۲۰۱۸ءکوبزنس مین آنند آہوجاسےشادی کی۔ جوڑے کی شادی میں خاندان کےافراد اور دوستوں سمیت کئی بڑی شخصیات نے شرکت کی۔اور گزشتہ سال مارچ میں سونم نے اپنے حمل کا اعلان کیا تھا۔ پھر۲۰؍ اگست۲۰۲۲ءکو سونم نےایک بچے کو جنم دیا۔کام کے تعلق سے بات کریں تو سونم کو آخری بار۲۰۱۹ءمیں’دی زویا فیکٹر‘میں دیکھا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK