Inquilab Logo

سورج بڑجاتیہ نےگھریلو فلموں سے شائقین کا دل جیتا

Updated: February 13, 2020, 11:14 AM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ میں سورج بڑجاتیہ کا ایک ایسے ہدایتکار کے طور پر مشہور ہیں جنہوں نے گھریلو، صاف ستھری اور دل کو چھو لینے والی فلمیں بنا کر ناظرین کے دلوں میں اپنی ایک خاص شناخت قائم کی۔

سلمان خان اور سورج بڑجاتیہ ۔ تصویر : آئی این این
سلمان خان اور سورج بڑجاتیہ ۔ تصویر : آئی این این

ممبئی : بالی ووڈ میں سورج بڑجاتیہ کا ایک ایسے ہدایتکار کے طور پر مشہور ہیں جنہوں نے گھریلو ، صاف ستھری اور دل کو چھو لینے والی فلمیں بنا کر ناظرین کے دلوں میں اپنی ایک خاص شناخت قائم کی۔
 ممبئی میں ۲۲؍ فروری ۱۹۶۴ء کو پیدا ہونے والے سورج بڑجاتیہ نے اپنے فلمی کریئر کا آغاز بطور ہدایتکار ۱۹۸۹ء میں ریلیز ہونے والی فلم ’میں نے پیار کیا‘ سے کیا۔ رومانوی پس منظر پر بنی اس فلم میں سلمان خان اور بھاگیہ شری کی جوڑی کو شائقین نے بے حد پسند کیا۔ یہ فلم باکس آفس پر سپر ہٹ ثابت ہوئی۔ ان کی اس فیملی ڈراما فلم نے اس دور میں دوستی اور محبت کا ایک نیا رشتہ پیش کیا۔ سلمان اور بھاگیہ شری کی  یہ فلم اتنی بڑی ہٹ ثابت ہوئی کہ سال کی ’ٹاپ گروسر‘ بن گئی تھی۔
 سلمان خان کا رشتہ سورج بڑجاتیہ سے کافی پرانا ہے۔ سورج کی فلموں ہی نے سلمان کو بالی ووڈ میں ایک الگ پہچان دلائی ہے۔ دراصل سورج نے سلمان کی فلم ہی سے بطور ہدایتکار پہل کی تھی اور پھر ان کے ساتھ کئی ہٹ فلمیں دے کر سلمان کو بالی ووڈ میں سپر ہیرو کے طور شناخت دلائی۔
 ۱۹۹۴ء میں انہوں نے اپنے پسندیدہ اداکار سلمان خان کو لے کر فلم ’ہم آپ کے ہیں کون‘ بنائی۔ اس فلم میں سلمان کے ساتھ مادھوری دکشت نے اداکاری کی تھی۔ یہ فلم بھی خاندانی پس منظر پر مبنی تھی۔ اس فلم میں سلمان خان اور مادھوری دکشت کی جوڑی کو بہت پسند کیا گیا۔ اس فلم نے کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کئے اور ’آل ٹائم گریٹ ہٹس‘ میں شامل ہو گئی۔
 سورج بڑجاتيہ کی ہدایتکاری میں بنی فلم ’ہم آپ کے ہیں کون‘میں پیش کی جانے والی سلمان خان اور مادھوری دکشت کی محبت کی یہ کہانی کبھی نہ کبھی ہر گھر میں سچ ہوئی ہوگی۔ ۱۴؍ گیتوں کی اس فلم نے پیار، ایثار، خاندان اور رشتے کو بخوبی پردے پر دکھایا۔ پریم اور نشا کی یہ کہانی آج بھی کسی چینل پر آتی ہے تو لوگ ٹی وی کے سامنے سے نہیں اٹھتے۔ یہ فلم لوگوں کو اتنی پسند آتی ہے اس فلم کے گانے جب تک کسی کے گھر کی شادی میں نہ بجائے جائیں تو وہ شادی مکمل نہیں لگتی۔
 ۱۹۹۹ء میں فلم ’ہم ساتھ ساتھ ہیں‘ جلوہ گر ہوئی جو خاندانی پس منظرپر بنی ایک ملٹی اسٹارر فلم تھی۔ اس فلم میں سلمان خان، سیف علی خان، موہنش بہل، تبو، سونالی بیندرے اور کرشمہ کپور نے اہم کردار نبھایا تھا۔ یہ فلم باکس آفس پر سپر ہٹ ثابت ہوئی۔ 
 اس فلم نے بھی کمال کر دکھایا تھا۔ فلم ملٹی اسٹارر تھی جس میں جوانٹ فیملی میں رہنے کے بہت مسئلے اور ان کے حل کے بارے میں دکھایا گیا ہے۔ فلم میں سب سے بڑے بھائی موهنش بہل ہوتے ہیں۔ وہیں سلمان اور سیف علی خان کے چھوٹے بھائی۔ باقی دونوں فلموں کی طرح سلمان خان کی یہ فلم بھی ہٹ ثابت ہوئی جو ان کے کریئر کیلئے سنگ میل ثابت ہوئی۔
 ۲۰۰۳ء میں سورج بڑجاتیہ نے ’میں پریم کی دیوانی‘ کی ہدایتکاری کی۔ یہ فلم ان کے دادا تارا چند بڑجاتیہ کے ’راج شری پروڈکشن‘ کے بینر تلے بنی فلم ’چت چور‘ کا ریمیک تھی۔ اس فلم میں رِتیک روشن، ابھیشیک بچن اور کرینہ کپور نے مرکزی کردار ادا کئے تھے لیکن یہ فلم باکس آفس پر کوئی خاص کمال نہیں دکھا پائی۔ ۲۰۰۶ء میں ریلیز ہونے والی فلم ’وِواہ‘ ان کے کریئر کی ایک اور کامیاب فلم ثابت ہوئی۔
 اس فلم میں شاہد کپور اور امرتا راؤ نے مرکزی کردار ادا کئے تھے۔ اس فلم کے بعد سورج بڑجاتیہ نے ہدایتکاری کرنا بند کر دی۔ 
 پھر ۲۰۰۷ء میں انہوں نے سونو سود اور ایشا کوپیکر کے ساتھ فلم ’ایک وِواہ ایسا بھی‘ بنائی جو ’راج شری پروڈکشن‘ کے بینر تلے بنی فلم ’تپسیا‘ کا ریمیک تھی حالانکہ اس فلم کو ’تپسیا‘ جیسی کامیابی حاصل نہیں ہو سکی۔
 سورج بڑجاتیہ نے تقریباً ۸؍ سال بعد ایک بار پھر ہدایتکاری کی۔ ۱۲؍ نومبر ۲۰۱۵ء کو ریلیز ہونے والی فلم ’پریم رتن دھن پایو‘ میں بھی سلمان خان اور سورج کی جوڑی نے باكس آفس پر کمال کر دکھایا۔ اس فیملی ڈراما فلم میں سلمان خان کی خوب پزیرائی ہوئی۔ فلم میں سلمان اور سونم کی محبت کی کہانی بھی لوگوں کو خوب بھائی۔ اس فلم نے زائد از ۲۰۰؍ کروڑ روپے کی کمائی کی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK