فیفا ویمنز ورلڈ کپ ۲۰۲۷ء کے قریب آنے اور کئی ٹیموں کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے کے درمیان فیفا/کوکا کولا ویمنز ورلڈ رینکنگ کا نیا ایڈیشن جاری کردیا گیا ہے۔
EPAPER
Updated: October 21, 2026, 4:03 PM IST | Zurich
فیفا ویمنز ورلڈ کپ ۲۰۲۷ء کے قریب آنے اور کئی ٹیموں کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے کے درمیان فیفا/کوکا کولا ویمنز ورلڈ رینکنگ کا نیا ایڈیشن جاری کردیا گیا ہے۔
فیفا ویمنز ورلڈ کپ ۲۰۲۷ء کے قریب آنے اور کئی ٹیموں کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے کے درمیان فیفا/کوکا کولا ویمنز ورلڈ رینکنگ کا نیا ایڈیشن جاری کردیا گیا ہے۔ یہ درجہ بندی حال ہی میں کھیلے گئے ۱۸۳؍بین الاقوامی میچوں کے نتائج پر مبنی ہے، جن میں یورپ اور افریقہ میں برازیل ۲۰۲۷ء کے کوالیفائرز، سی اے ایف اولمپک ابتدائی مقابلے اور کئی دوستانہ میچ شامل ہیں۔
Spain widen gap atop FIFA/Coca-Cola Women’s World Ranking, Malawi soar 🇪🇸🇲🇼📈 🗞️🔗⤵️ https://t.co/V4ApdbHGZF 📊 Reigning world champions secure win and draw in double-header away to USA, who remain second 🇲🇼 Malawi surge unprecedented 49 places 🇩🇰 Denmark return to top 10 for first time in 16 years @FIFAWWC | @FIFAcom
— FIFA Media (@fifamedia) October 20, 2026
امریکہ کے خلاف مسلسل دو میچوں کے بعد سرفہرست اسپین نے اپنی پوزیشن مزید مضبوط کرلی ہے۔ اسپین نے پہلا میچ جیتا جبکہ دوسرا مقابلہ ڈرا رہا۔ ایک جیت اور ایک ڈرا کی بدولت اسپین نے دوسرے نمبر پر موجود امریکہ پر اپنی برتری تقریباً ۸۰؍ پوائنٹس تک پہنچا دی ہے۔ تیسرے نمبر پر موجود جرمنی نے اپنے دونوں گھریلو دوستانہ میچ جیت کر ٹاپ تین میں جگہ برقرار رکھی اور امریکہ کے قریب پہنچ گیا۔
یہ بھی پڑھئے:ارتھ شاٹ پرائز کی تقریب میں پرنس ولیم کی کرن جوہر سے ملاقات
ٹاپ ۱۰؍ ٹیموں میں واحد تبدیلی ڈنمارک کی واپسی ہے، جو دو درجے ترقی کرکے ۱۰؍ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے۔ ڈنمارک نے نویں نمبر کی کنیڈاکے خلاف ایک میچ جیتا اور ایک ڈرا کھیلا۔ وہ اب ۱۱؍ویں نمبر کی نیدرلینڈز اور ۱۲؍ویں نمبر کی ڈی پی آر کوریا سے کچھ پوائنٹس آگے ہے۔ اگست ۲۰۱۰ء کے بعد یہ پہلی بار ہے جب ڈنمارک ٹاپ ۱۰؍ میں شامل ہوا ہے۔ جولائی اور اگست میں منعقدہ ۲۰۲۶ء سی اے ایف ویمنز افریقہ کپ آف نیشنز کا اس رینکنگ اپ ڈیٹ پر سب سے زیادہ اثر پڑا۔ افریقی ٹیموں میں ملاوی نے نمایاں ترقی کی اور ۴۹؍ درجے اوپر آکر ۱۰۴؍ویں پوزیشن حاصل کی۔ براعظمی ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچنے، فیفا ویمنز ورلڈ کپ ۲۰۲۷ء کے لیے تاریخی طور پر کوالیفائی کرنے اور افریقہ کے بڑے ٹورنامنٹ اور اولمپک کوالیفائرز میں کئی شاندار فتوحات کے بعد ملاوی کی ٹیم اسکارچرز نے ۴۹؍ درجے کی چھلانگ لگائی اور۴۴ء۱۵۸؍ پوائنٹس کے ساتھ نیا ریکارڈ قائم کیا۔
یہ بھی پڑھئے:شیفالی ورما کو آئی سی سی ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی پر سرزنش
تاہم سی اے ایف کی تمام ٹیموں کی درجہ بندی میں بہتری نہیں آئی۔ مصر ۱۴؍ درجے گر کر ۱۱۳؍ویں، زمبابوے نو درجے گر کر ۱۳۶؍ ویں اور ڈی آر کانگو آٹھ درجے تنزلی کے ساتھ ۱۱۴؍ویں نمبر پر آگیا۔ مصر ویمنز افریقہ کپ آف نیشنز کے گروپ مرحلے کے تینوں میچ ہار کر باہر ہوگیا تھا۔ فیفا/کوکا کولا ویمنز ورلڈ رینکنگ کا اگلا ایڈیشن ۷؍ دسمبر کو جاری کیا جائے گا۔