• Tue, 29 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’اسپائیڈر مین: برانڈ نیو ڈے‘‘ نئے مناظر کے ساتھ دوبارہ سنیما گھروں میں آئے گی

Updated: September 29, 2026, 9:09 PM IST | New York

ام ہالینڈ کی سپر ہیرو فلم ’’اسپائیڈرمین : برانڈ نیوڈے ‘‘ ایک بار پھر بڑے پردے پر واپسی کے لیے تیار ہے۔ سونی پکچرسفلم کو نئے اور پہلے نہ دکھائے گئے مناظر کے ساتھ دوبارہ سنیما گھروں میں ریلیز کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ نئی ریلیز کی حتمی تاریخ اور شامل کیے جانے والے اضافی مناظر کی تفصیلات ابھی سامنے نہیں آئی ہیں۔

Spiderman.Photo:INN
اسپائیڈ مین۔ تصویر:آئی این این

ٹام ہالینڈ کی سپر ہیرو فلم  ’’اسپائیڈرمین : برانڈ نیوڈے ‘‘  ایک بار پھر بڑے پردے پر واپسی کے لیے تیار ہے۔ سونی پکچرسفلم کو نئے اور پہلے نہ دکھائے گئے مناظر کے ساتھ دوبارہ سنیما گھروں میں ریلیز کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ تاہم، نئی ریلیز کی حتمی تاریخ اور شامل کیے جانے والے اضافی مناظر کی تفصیلات ابھی سامنے نہیں آئی ہیں۔ ’’اسپائیڈرمین : برانڈ نیوڈے ‘‘ نے ۳۱؍ جولائی ۲۰۲۶ء کو دنیا بھر میں سنیما گھروں میں ریلیز ہونے کے بعد غیر معمولی کاروبار کیا ہے۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق فلم نے شمالی امریکہ میں تقریباً  ۷ء۹۵۰؍ ملین ڈالرس جبکہ دنیا بھر میں تقریباً  ۵ء۲؍ ارب ڈالرس کا کاروبار کیا ہے۔ شمالی امریکہ میں فلم اب  ایک ارب ڈالرس کے تاریخی ہندسے سے تقریباً ۳ء۴۹؍ملین ڈالر دور ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے:سری چرنی نے ویمنز ٹی۲۰؍ انٹرنیشنل رینکنگ میں نیا ریکارڈ قائم کیا

اگر فلم دوبارہ ریلیز کے ذریعے اس ہدف تک پہنچتی ہے تو یہ شمالی امریکی باکس آفس پر ایک  ارب ڈالر کمانے والی پہلی فلم بن جائے گی۔ اسی ریکارڈ کے قریب پہنچنے کو فلم کی دوبارہ نمائش کی منصوبہ بندی کی ایک اہم وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔  فلم کے دوبارہ سنیما گھروں میں آنے کی خبر سامنے آچکی ہے، لیکن  نئی فوٹیج میں کون سے مناظر شامل ہوں گے، اس کی باضابطہ تفصیل ابھی ظاہر نہیں کی گئی۔ البتہ اداکارہ  روزاریو ڈاسن کے ایک حذف شدہ منظر کی قیاس آرائیاں تیز ہوگئی ہیں۔
روزاریو ڈاسن نے حال ہی میں بتایا تھا کہ انہوں نے فلم کے لیے ایک منظر فلمایا تھا، لیکن وہ آخری فلم میں شامل نہیں کیا گیا۔ وہ  کلیئر ٹیمپل (Claire Temple)  کا کردار ادا کرتی ہیں، جو مارول کی سابقہ نیٹ فلکس سیریز سے وابستہ ایک معروف کردار ہے۔ رپورٹس کے مطابق ان کا ایک منظر ٹام ہالینڈ کے پیٹر پارکر کے اسپتال میں بیدار ہونے کے موقع سے متعلق تھا، تاہم اسے فلم کے حتمی ورژن سے نکال دیا گیا۔  یہ ابھی واضح نہیں ہے کہ روزاریو ڈاسن کا حذف شدہ منظر دوبارہ ریلیز کیے جانے والے ورژن کا حصہ ہوگا یا نہیں، اس لیے اسے فی الحال ممکنہ اضافی مواد کے طور پر ہی دیکھا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھئے:مراکشی گلوکار سعد لمجرد کو عصمت دری کے مقدمے میں ۱۰ ؍ سال قید

’’اسپائیڈرمین : برانڈ نیوڈے ‘‘میں ٹام ہالینڈ نے ایک بار پھر  پیٹر پارکر/اسپائیڈر مین  کا کردار ادا کیا ہے۔ فلم کی ہدایت کاری ڈینیل ڈیسٹن کریٹن  نے کی ہے، جبکہ اسکرین پلے کرس میک کین اور ایرک سومرس نے لکھا ہے۔ فلم کی کہانی ایسے پیٹر پارکر کے گرد گھومتی ہے جو ایک ایسی دنیا میں جرائم کے خلاف لڑ رہا ہے جہاں لوگ اسے بھول چکے ہیں۔ سونی پکچرز کے مطابق پیٹر اپنے پرانے دوستوں کو اپنی زندگی کے بغیر آگے بڑھتے دیکھ رہا ہے اور ایک نئی خطرناک قوت کا سامنا کرتا ہے۔  رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ فلم کی دوبارہ ریلیز کا منصوبہ زیرِ غور نہیں بلکہ اس کی تیاری کی تصدیق ہوچکی ہے، تاہم  سونی پکچرز نے ابھی نئی نمائش کی تاریخ یا اضافی مناظر کی مکمل تفصیل جاری نہیں کی ۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK