فلمی دنیا میں اداکاروں کیلئےپردے پر خوب صورت اور دلکش نظر آنا ہمیشہ سے اہم رہا ہے۔
EPAPER
Updated: November 16, 2026, 1:22 PM IST | Mumbai
فلمی دنیا میں اداکاروں کیلئےپردے پر خوب صورت اور دلکش نظر آنا ہمیشہ سے اہم رہا ہے۔
فلمی دنیا میں اداکاروں کیلئےپردے پر خوب صورت اور دلکش نظر آنا ہمیشہ سے اہم رہا ہے۔ خصوصاً اداکاراؤں پر اپنے حسن اور جسمانی ساخت کو برقرار رکھنے کادباؤ زیادہ ہوتا ہے۔ بالی ووڈ کی پہلی ’لیڈی سپر اسٹار‘ کہلانے والی سری دیوی بھی اس معاملے میں خاصی حساس تھیں۔ ان کی خوب صورتی اور اداکاری کے لاکھوں مداح تھے، لیکن پردے پر ہمیشہ بہترین نظر آنے کی کوشش میں انہیں اپنی صحت کی بھی قیمت چکانی پڑی تھی۔یہ واقعہ۱۹۹۱ءمیںریلیز ہونے والی تیلگو فلم ’کشن کشنم‘ کی شوٹنگ کے زمانے کا ہے۔ فلم کی ہدایت کاری رام گوپال ورما نے کی تھی اور اس میں سری دیوی کے ساتھ وینکٹیش نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ فلم میں سری دیوی کے مخصوص انداز اور ظاہری شخصیت کو بہتر بنانے کیلئے ہدایت کار کی خواہش پر انہوں نے اپنا وزن کم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ہدایت کار پنکج پراشر نے ایک پرانے انٹرویو میں اس واقعے کا ذکر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ سری دیوی نے اپنے وزن کو کم کرنے کے لیے کھانے پینے میں سخت پابندیاں عائد کرلی تھیں۔ وہ اپنی غذا سے نمک تک نکال چکی تھیں۔ وہ چاہتی تھیں کہ پردے پر ان کا سراپا بالکل بہترین نظر آئے اور ان کے ظاہری حلیے میں کوئی کمی نہ رہ جائے۔اس سے ان کے اپنے کام کے تئیں ان کی لگن ظاہر ہوتی ہے۔