راجکمار راؤ اور شردھا کپور کی ہارر کامیڈ ی فلم ’استری۲‘ نے اپنی باکس آفس پر کمائی کی رفتار جاری رکھے ہوئے ہے۔
EPAPER
Updated: September 03, 2024, 5:57 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai
راجکمار راؤ اور شردھا کپور کی ہارر کامیڈ ی فلم ’استری۲‘ نے اپنی باکس آفس پر کمائی کی رفتار جاری رکھے ہوئے ہے۔
فلم نےرنبیر کپور اور بابی دیول کی اداکاری سے سجی والی فلم ’’اینمل‘‘ کو گھریلو سنیما پر ۱۰ ؍کروڑ کا ہندسہ پار کرکے شکست دی ہے جس نے صرف ہندی ورژن میں ۵۰۵؍ کروڑ کا ہندسہ پار کیا ہے۔
’استری ۲‘ کی گھریلو سنیما پر باکس آفس بزنس کوشیئر کرتے ہوئے ترن آدرش نے لکھا۔’’ استری ۲ ، باکس آفس پر مستحکم ہے، کام کے دن (تیسرے پیر)کو مضبوطی سے اپنی گراؤنڈ کو تھامے ہوئے ہے۔
#Stree2 is rock-steady at the #BO, firmly holding its ground on a working day [third Mon]... Mass circuits - particularly non-national chains + single screens at Tier-2 and Tier-3 centres - are driving its biz... Expected to enjoy a smooth, uninterrupted run right till #Dussehra.… pic.twitter.com/AdUGp3v4Ff
— taran adarsh (@taran_adarsh) September 3, 2024
’استری۲‘ ہندی ورژن میں کمائی کرنے والی پانچویں فلم بن گئی ذیل میں ۱۰؍ ہندی ورژن میں سب سے زیادہ کمائی کرنےوالی فلموں کی فہرست۔
۱۔ جوان (۲۰۲۳ء) ۵۸۴ ؍کروڑ
۲۔ غدر (۲۰۲۳ء) ۷۰ء۵۲۵ ؍کروڑ
۳۔ پٹھان (۲۰۲۳ء) ۵۳ء۵۲۴ ؍کروڑ
۴۔ باہوبلی ۲ ؍(۲۰۱۷ء) ۹۹ء۵۱۰ ؍کروڑ
۵۔ استری ۲( ۲۰۲۴ء) ۴۰ء۵۰۹ ؍کروڑ
۶۔ اینمل (۲۰۲۳ء) ۵۰۵؍کروڑ
۷۔ کے جی ایف : چپٹر۲؍ (۲۰۲۳ء) ۷۰ء۴۳۴ ؍کروڑ
۸۔دنگل (۲۰۱۶ء) ۴۳ء۳۷۴؍کروڑ
۹۔ سنجو (۲۰۱۸ء) ۵۳ء۳۴۲ ؍ کروڑ
۱۰۔ پی کے (۲۰۱۴ء) ۸۰ء۳۴۰ ؍کروڑ
اپنے ۲۰؍دن مکمل کرنے تک، استری ۲؍، باہوبلی : دی کنکلیوزن کو ہٹا کر چوتھی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن جائے گی اور اپنے تیسرے ہفتے کے اختتام تک، یہ پٹھان اور غدر۲؍کو ہرا کر ہندی کی دوسری سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن جائے گی۔
اس کے بعد دوڑ’’ جوان‘‘ کے ہندی نیٹ کو نیچے اتارنے کی ہوگی جو اس وقت قابل حصول معلوم ہوتا ہے کیونکہ استری ۲؍ کے اکتوبر میں دسہرہ تک اچھے کاروبار کی توقع ہے۔
جہاں تک ہندی فلموں کے آل انڈیا باکس آفس کا تعلق ہے،استری ۲؍ ’انیمل‘ سے بہت نیچے ہے اور فی الحال یہ فلم آل انڈیا باکس آفس پر سب سے زیادہ کمائی کرنے کے معاملے میں چھٹے مقام پر ہے۔
۱۔ جوان (۲۰۲۳ء) ۸۷ء۶۴۳ ؍کروڑ
۲۔ اینمل (۲۰۲۳ء) ۳۶ء۵۵۶؍کروڑ
۳۔ پٹھان ( ۲۰۲۳ء) ۰۵ء۵۴۳ ؍کروڑ
۴۔ غدر ( ۲۰۲۳ء)۴۵ء۵۲۵ ؍کروڑ
۵۔باہوبلی ۲ (۲۰۱۷ء) ۹۹ء۵۱۰ ؍کروڑ
۶۔ استری ۲( ۲۰۲۴ء) ۴۰ء۵۰۹ ؍کروڑ
۷۔ کے جی ایف : چپٹر ۲ ؍(۲۰۲۲ء) ۷۰ء۴۳۴؍کروڑ
۸۔دنگل (۲۰۱۶ء) ۴۳ء۳۷۴؍کروڑ
۹۔ سنجو (۲۰۱۸ء) ۵۳ء۳۴۲؍ کروڑ
۱۰۔ پی کے (۲۰۱۴ء)۸۰ء۳۴۰؍کروڑ
ہندی فلموں کیلئے آل انڈیا سطح پر، ’استری ۲‘ کی اب تک کی دوسری سب سے بڑی گھریلو کمائی کرنے والی فلم ہونے کی توقع ہے جو شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ سے بہت پیچھے ہے۔