عامر خان کی فلم ’’ستارے زمین پر‘‘ ۲۰؍ جون کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ ایک خصوصی اسکریننگ میں سدھا مورتھی نے فلم دیکھی اور اس کی خوب تعریف کی۔
EPAPER
Updated: June 10, 2025, 4:08 PM IST | Mumbai
عامر خان کی فلم ’’ستارے زمین پر‘‘ ۲۰؍ جون کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ ایک خصوصی اسکریننگ میں سدھا مورتھی نے فلم دیکھی اور اس کی خوب تعریف کی۔
عامر خان کی فلم ’’ستارے زمین پر‘‘ ۲۰؍ جون ۲۰۲۵ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ ریلیز کی تاریخ قریب آنے کے ساتھ ہی فلم کے متعلق لوگوں میں جوش و خروش عروج پر ہے۔ ہندوستان کی مشہور مصنفہ سدھا مورتھی نے ایک خصوصی اسکریننگ میں فلم دیکھی۔ اسکریننگ کے بعد انہوں نے فلم کا تجزیہ پیش کیا اور اس کی خوب تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ فلم آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہے۔ اس سے بڑی تبدیلی لائی جاسکتی ہے۔ عامر خان پروڈکشن کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کئے گئے ایک ویڈیو میں سدھا مورتھی کہہ رہی ہیں کہ ’’مجھے لگتا ہے کہ ہمارے ارد گرد ایسے کئی بچے ہیں جنہیں ہم نارمل نہیں سمجھتے لیکن یہ بہت ہی خوبصورت فلم ہے جہاں آپ سمجھتے ہیں کہ وہ بہت حساس ہیں، ان کا دل صاف ہے، اور وہ ہمیشہ مسکراتے ہیں کیونکہ وہ زندگی میں اپنے نقطہ نظر میں بہت پاکیزہ ہیں۔‘‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’’یہ ایک سبق آموز فلم ہے۔ یہ فلم بڑی تبدیلی لاسکتی ہے۔ ایک عظیم ’’خان‘‘ (عامر) کا شکریہ۔‘‘ آر ایس پرسنا کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم ’’تارے زمین پر‘‘ کا سیکویل ہے۔