Inquilab Logo

سنیل دت فلموں سے قبل ریڈیو میں انائونسر کے طور پر کام کرتے تھے

Updated: January 18, 2024, 9:52 AM IST | Mumbai

سنیل دت ایک مشہور فلم اداکار رہے ہیں۔ ان کی متعدد فلمیں سپر ڈوپر ہٹ ثابت ہوئی ہیں اور ہر کوئی ان کی بہترین اداکاری کا معترف رہا ہے۔

Sunil Dutt
سنیل دت

سنیل دت ایک مشہور فلم اداکار رہے ہیں۔ ان کی متعدد فلمیں سپر ڈوپر ہٹ ثابت ہوئی ہیں اور ہر کوئی ان کی بہترین اداکاری کا معترف رہا ہے۔ اس کے علاوہ وہ اس بات کیلئے بھی مشہور رہے ہیں کہ انہوں نے عمر میں خود سے بڑی اداکارہ نرگس سے شادی کی تھی۔نرگس سے ان کی شادی کے قصے تو سب ہی جانتے ہیں کہ فلم مدرانڈیا کی شوٹنگ کے دوران سیٹ پر آگ لگ گئی تھی اور نرگس اس آگ میں پھنس گئی تھیں۔ اس وقت سنیل دت نے اصلی زندگی میں ہیرو بن کر ان کی جان بچائی تھی اور یہ بات ان میں پیار کی وجہ بنی یہاں تک کہ دونوں نے شادی بھی کر لی اور زندگی بھر ساتھ رہے۔ لیکن شاید آپ یہ نہیں جانتے تھے کہ سنیل دت فلموں میں اداکاری شروع کرنے سے قبل ریڈیو سیلون میں انائونسر کے طور پر کام کرتے تھے۔یہ قصہ اس سے بھی زیادہ مزےدار ہے کہ جس دوران سنیل دت انائونسر تھے اسی دوران نرگس ایک مشہور اداکارہ بن چکی تھیں اور ہر کوئی ان سے ملنا اور ان کا انٹرویو لینا چاہتے تھے۔ سنیل دت بھی ان کی شہرت سےاس قدر مرعوب  تھے انہوں نے نرگس کا انٹرویو لینے کیلئے انہیں اپنے اسٹوڈیو میں مدعو کیا تھا لیکن نرگس کا رعب اس قدر زیادہ تھا کہ سنیل دت ان کے سامنے کچھ بول ہی نہیں سکے۔یہاں تک کہ اس انٹرویو کو رد کرنا پڑا۔ اس طرح ان کی پہلی ملاقات بغیر بات چیت کے ہی ختم ہوگئی۔ 

sunil dutt Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK