Inquilab Logo Happiest Places to Work

عامر خان اور سنی دیول کی ’’لاہور ۱۹۴۷ء‘‘ اکتوبر یا نومبر ۲۰۲۶ء میں ریلیز ہوگی

Updated: May 23, 2025, 10:03 PM IST | Mumbai

سنی دیول کی فلم ’’لاہور ۱۹۴۷‘‘، جو یوم جمہوریہ ۲۰۲۶ء پر ریلیز ہونےوالی تھی، اب اکتوبر یا نومبر ۲۰۲۶ء کو ریلیز ہوگی۔ یاد رہے کہ اس فلم کی ہدایتکاری راجکمار سنتوشی نے کی ہے اور اس میں شبانہ اعظمی نے بھی ادکاری کی ہے۔

`Lahore 1947`, starring Sunny Deol and Aamir Khan, will be released in October or November 2026. Photo: INN
سنی دیول اور عامر خان کی اداکاری سے مزین ’لاہور ۱۹۴۷‘ اکتوبر یا نومبر ۲۰۲۶ء میں ریلیز ہوگی۔ تصویر: آئی این این

’’جاٹ‘‘کی کامیابی کے بعد سنی دیول کی اگلی فلم ’’لاہور ۱۹۴۷ء‘‘ ہوگی جس میں پریتی زنٹا اور شبانہ اعظمی بھی نظر آئیں گے۔ قبل ازیں یہ فلم یوم جمہوریہ ۲۰۲۶ءپر ریلیزہونےوالی تھی۔ البتہ اب فلم کی ریلیز کی تاریخ ملتوی کی گئی ہے۔اپنے ایک انٹرویو میں فلمساز راجکمار سنتوشی نے بتایا کہ ’’ وہ ’’لاہور ۱۹۴۷‘‘ کو اکتوبر یا نومبر ۲۰۲۶ء میں ریلیز کرنے کا ارادہ کر رہے ہیں۔‘‘ عامر خان پروڈکشن کے بارے میں بات چیت کرتے ہوئے راجکمار سنتوشی نے بالی ووڈ ہنگامہ کو بتایا کہ ’’ میں اس فلم کو اکتوبر یا نومبر ۲۰۲۶ء میں ریلیز کرنے کا ارادہ کر رہا ہوں۔ میں نے یہ فلم بنانے کیلئے ۲۰؍ سال انتظار کیا ہے۔ آپ اسے میرا ڈریم پروجیکٹ بھی کہہ سکتے ہیں۔ یہ پروجیکٹ میرے دل کے قریب ہے۔ میں نے اسے سنی دیول کے ساتھ بنانے کا ارادہ کیا تھا اور وہ اپنے کردار میں مکمل ہیں۔ سنی دیول کے ساتھ میری گزشتہ فلمیں ، جیسے گھائل اور گھاٹک‘‘ ان کےاور میرے کریئر کا سنگ میل ثابت ہوئی ہیں۔ میں پراعتماد ہوں کہ ’’لاہور ۱۹۴۷‘‘ کا بھی اتنا ہی اثر ہوگا۔‘‘

بعدا زیں انہوں نے پہلی مرتبہ شبانہ اعظمی کے متعلق بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ’’ وہ گزشتہ ۵۰؍ برسوں سے مداحوں کو لطف اندوز کر رہی ہیں۔ جہاںہم سوچ رہے ہیں کہ اب وہ کچھ نہیں کریں گی تووہ اپنے کریئر کی اگلی فلم ’’لاہور ۱۹۴۷‘‘کے ساتھ واپس آرہی ہیں۔ مجھ پر یقین رکھئے کہ میری فلم دیکھنے کے بعد مداحوں کی آنکھوں سے آنسو رواں ہونے لگیں گے۔ وہ کئی طریقوں سے فلم کا مرکزی کردارہیں۔نہ صرف یہ کہ وہ ایک عظیم ادکارہ بلکہ بہترین انسان بھی ہیں۔ میں دوبارہ ان کے ساتھ کام کرنے کا انتظار نہیں کرپارہا ہوں۔‘‘یاد رہے کہ ’’لاہور  ۱۹۴۷‘‘ اصغر وجاہت کے ڈرامے ’’ جس لاہور نے دیکھا او جمائے نا‘‘ پرمبنی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK