بالی ووڈ کے ماچو مین سنی دیول نےاپنی آنے والی فلم غدر۲؍کے سیٹ پر ہولی منائی۔سنی دیول ان دنوں فلم ’غدر۲‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں
بالی ووڈ کے ماچو مین سنی دیول نےاپنی آنے والی فلم غدر۲؍کے سیٹ پر ہولی منائی۔سنی دیول ان دنوں فلم ’غدر۲‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ سنی دیول کا ایک ویڈیو منظرعام پر آیا ہے جس میں وہ ہولی کے موقع پر غدر۲؍کے سیٹ پر ٹیم کے ساتھ خوب مستی کرتے نظر آ رہے ہیں۔
ڈائریکٹرانیل شرما نے’ غدر۲؍‘ کے سیٹ سےہولی کایہ ویڈیوسوشل میڈیاپر شیئرکیاہے۔ ویڈیو میں انیل، سنی پرگلال پھینکتے اور پھر ان کے چہرے پر رنگ لگاتے نظر آرہے ہیں، جس کے بعد سنی بھی پرجوش ہو جاتے ہیں اور رنگ لے کر انیل کےچہرےپر لگاتے ہیں۔ درمیان میں اتکرش شرما بھی شامل ہوجاتےہیں اور ان دونوں کے ساتھ جم کر مستی کرتے ہیں ۔ ویڈیو میں ان تینوں کے ساتھ ’غدر۲؍‘ کی پوری ٹیم ہولی کھیلتی نظر آ رہی ہے۔ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انیل شرما نے لکھا ’’کچھ لمحےکچھ پل ہمیشہ رہ جاتے ہیں اور زندگی میںرنگ بکھیرتےہیں۔یہ وہی لمحات ہیں، وہی رنگ ہیں،جو ہمیشہ رہیں گے۔تارا سنگھ اور جیت کے ساتھ رنگ برنگےرنگوںمیں رنگے لمحات۔’غدر۲؍‘کی ٹیم کی طرف سے آپ سب کو ہولی کی مبارکباد۔‘‘
واضح ر ہے کہ ’غدر۲؍‘ میں سنی دیول، امیشا پٹیل اور اتکرش شرماکااہم کردار ہے۔یہ فلم ۲۰۰۱ء میںریلیز فلم غدر کا سیکوئل ہے۔