ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے لیے ۲۰۲۶ء فتوحات کے نئے سنگ میل عبور کرنے کا سال ثابت ہوگا۔ اس سال مردوں اور خواتین کے ٹی ۲۰؍ورلڈ کپ کے ساتھ ساتھ ایشیائی کھیلوں میں اپنے اعزاز کا دفاع کرنا ہندوستانی ٹیم کا اصل ہدف ہوگا۔
EPAPER
Updated: December 23, 2025, 7:16 PM IST | Mumbai
ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے لیے ۲۰۲۶ء فتوحات کے نئے سنگ میل عبور کرنے کا سال ثابت ہوگا۔ اس سال مردوں اور خواتین کے ٹی ۲۰؍ورلڈ کپ کے ساتھ ساتھ ایشیائی کھیلوں میں اپنے اعزاز کا دفاع کرنا ہندوستانی ٹیم کا اصل ہدف ہوگا۔
ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے لیے ۲۰۲۶ء فتوحات کے نئے سنگ میل عبور کرنے کا سال ثابت ہوگا۔ اس سال مردوں اور خواتین کے ٹی ۲۰؍ورلڈ کپ کے ساتھ ساتھ ایشیائی کھیلوں میں اپنے اعزاز کا دفاع کرنا ہندوستانی ٹیم کا اصل ہدف ہوگا۔ ۲۰۲۵ء میں چیمپئن ٹرافی اور ایشیا کپ میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے کے بعد، ہندوستانی مینز ٹیم اپنے ۲۰۲۶ء کے سفر کا آغاز جنوری میں نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز (۵؍ٹی ۲۰؍ اور ۳؍ ون ڈے) سے کرے گی۔
🚨India’s squad for ICC Men’s T20 World Cup 2026 announced 🚨
— BCCI (@BCCI) December 20, 2025
Let`s cheer for the defending champions 💪#TeamIndia | #MenInBlue | #T20WorldCup pic.twitter.com/7CpjGh60vk
ہندوستان اور سری لنکا مشترکہ طور پر آئی سی سی مینز ٹی ۲۰؍ ورلڈ کپ کی میزبانی کریں گے۔ سوریہ کمار یادو کی قیادت میں ہندوستانی ٹیم۲۰۲۴ء کے اپنے خطاب کا دفاع کرے گی۔ یاد رہے کہ آخری بار ۲۰۱۶ء میں میزبانی کے دوران ہندوستان سیمی فائنل میں ویسٹ انڈیز سے ہار گیا تھا۔ سال کے دوسرے حصے میں ہندوستان، سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے خلاف دو دو ٹیسٹ میچوں کی اوے سیریز کھیلے گا۔
یہ بھی پڑھئے:دہلی فضائی آلودگی: دہلی میںجی آر اے پی ۴؍ نافذ، ۱۰؍ہزارگاڑیاں ناکام
ویمنز پریمیر لیگ کا انعقاد جنوری-فروری میں ہوگا۔ جون-جولائی میں انگلینڈ میں ہونے والے ورلڈ کپ کے بعد، ہندوستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں لارڈز کے تاریخی میدان پر پہلا ویمنز ٹیسٹ میچ کھیل کر نئی تاریخ رقم کریں گی۔مارچ سے مئی تک کرکٹ کا میلہ ہندوستان میں سجے گا، جس دوران کوئی انٹرنیشنل میچ نہیں کھیلا جائے گا۔ ۱۹؍ ستمبر سے۴؍ اکتوبر تک جاپان کے شہروں آئیچی اور ناگویا میں ہونے والے ایشیائی کھیلوں میں ہندوستانی مرد اور خواتین ٹیمیں اپنے گولڈ میڈل کا دفاع کرنے کے لیے میدان میں اتریں گی۔مجموعی طور پر ۲۰۲۶ء ہندوستانی کرکٹ شائقین کے لیے سنسنی خیز مقابلوں سے بھرپور ہوگا، جہاں ٹیم انڈیا کی نظریں عالمی رینکنگ میں اپنی برتری برقرار رکھنے پر مرکوز ہوں گی۔