Inquilab Logo

سنی دیول کی ’غدر‘ ایک مرتبہ پھر ریلیز ہوگی ،’غدر ۲‘ کے میکرس کا فیصلہ

Updated: January 13, 2023, 12:39 PM IST | MUMBAI

فلم بنانے والوں نے یہ فیصلہ اس لیے کیا ہے تاکہ’ غدر۲‘ کی ریلیزسے قبل ناظرین ایک بار پھر فلم کے پہلے حصے کی پوری کہانی کو سمجھ سکیں

Sunny Deol`s `Gadar` will be released once again; Photo: INN
سنی دیول کی ’غدر‘ ایک مرتبہ پھر ریلیز ہوگی; تصویر:آئی این این

 بالی ووڈ اداکار سنی دیول اور امیشا پٹیل کی فلم `’غدر : ایک پریم کتھا‘۲۲؍ سال بعد ایک بار پھر سینما گھروں میں ریلیز ہونے جا رہی ہے۔ دراصل `غدر : ایک پریم کتھا کا دوسرا حصہ `غدر۲؍ اس سال۱۱؍ اگست کو ریلیز کیا جائے گا، اس کی ریلیز سے قبل میکرس نے فلم کے پہلے حصے کو دوبارہ ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس بارے میں فلم کی پروڈکشن کمپنی کی جانب سے باضابطہ بیان جاری کیا گیا ہے۔
’غدر: ایک پریم کتھا‘۱۵؍ جون کو دوبارہ ریلیز ہوگی
  پروڈکشن کمپنی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ’غدر : ایک پریم کتھا‘ `،’غدر۲`‘ سے پہلے ریلیز کی جائے گی۔ اسے اسی تاریخ پر ریلیز کیا جائے گا جس میں اسے۲۰۰۱ء میں ریلیز کیا گیا تھا۔ فلم بنانے والوں نے یہ فیصلہ اس لیے کیا ہے تاکہ ناظرین ایک بار پھر فلم کی پوری کہانی کو سمجھ سکیں۔ میکرز نے فلم کو۱۵؍ جون۲۰۲۳ء کو ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے  جس کے بعد اگست میں ’غدر ۲‘کو ریلیز ہوگی۔
فلم کا ٹریلر ریلیز نہیں ہوا 
 غدر محض ایک فلم نہیں ہے، تارا سنگھ صرف ایک کردار نہیں ہے بلکہ   اربوں لوگوں کے جذبات اس فلم اوراس کے کردار سے وابستہ ہیں۔ ہندوستان سے لے کر بیرون ملک لوگ روزانہ’ غدر۲‘ کو ٹرینڈ کر رہے ہیں۔ وہ تصاویر اور اپنے جذبات پوسٹ کر رہے ہیں ۔فلم سازوںکا کہنا ہےکہ ہم ان سے محبت اور احترام کرتے ہیں۔ برائے مہربانی تھوڑی دیر انتظار کریں۔بتا دیں  کہ اس فلم کا ٹریلر ابھی تک ریلیز نہیں ہوا ہے۔
’غدر۲‘ پر کام۱۵؍ سال سے جاری ہے
 ’فلم `غدر : ایک پریم کتھا‘۲۲؍ سال قبل ریلیز ہوئی تھی۔ اس وقت فلم نے۲۵۰؍ کروڑ کمائے تھے۔اس فلم کے سیکوئل پر۱۵؍سال سے کام جاری ہے۔ فلم وہیں سے آگے بڑھے گی جہاں یہ ختم ہوئی تھی۔ یہ سنی دیول (تارا سنگھ)، امیشا پٹیل (سکینہ) اور ان کے بیٹے جیت کی کہانی ہوگی۔ فلم کی کہانی کو ہندوستان پاکستان کے زاویے سے آگے بڑھایا جائے گا۔یہ فلم سنی دیول کے کیرئیر کی سب سے بڑی ہٹ فلم تھی۔ فلم کی ریلیز کے بعد صورتحال یہ تھی کہ لوگ ٹرکوں میں فلم دیکھنے آتے تھے اور کئی بار ٹکٹ نہ ملنے پر لوگ ہنگامہ آرائی کرتے تھے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK