Inquilab Logo Happiest Places to Work

’سپر۔۳۰‘جاپان میں ریلیز کی جائےگی

Updated: August 21, 2022, 10:49 AM IST | Mumbai

بالی ووڈ اداکار رتیک روشن کی سپر ہٹ فلم’سپر۔۳۰‘ جاپان میں ریلیز ہوگی۔یاد رہے کہ رتیک روشن کی اداکاری سے مزین یہ فلم ۲۰۱۹ء میں ریلیز ہوئی تھی۔وکاس بہل کی ہدایت کاری میں بنی یہ فلم ریاضی کے ماہر اور سپر۔۳۰؍ کے بانی آنند کمار کی زندگی پر مبنی ہے۔

Super 30
سپر۔۳

بالی ووڈ اداکار رتیک روشن کی سپر ہٹ فلم’سپر۔۳۰‘ جاپان میں ریلیز ہوگی۔یاد رہے کہ رتیک روشن کی اداکاری سے مزین یہ فلم ۲۰۱۹ء میں ریلیز ہوئی تھی۔وکاس بہل کی ہدایت کاری میں بنی یہ فلم ریاضی کے ماہر اور سپر۔۳۰؍ کے بانی آنند کمار کی زندگی پر مبنی ہے۔
 یاد رہے کہ سپر۔۳۰؍ ایک مشہور ادارہ ہے جسے آنندکمار خود چلاتے ہیں۔اس میں غریب گھروں کے طلبہ کو آئی آئی ٹی اور جی ای ای  جیسے سخت اور مشکل امتحانات کیلئے تیار کیا جاتا ہے۔ فلم ’سپر۔۳۰‘ میں آنند کمار کا کردار رتیک روشن نے ادا کیا تھاااور اب یہ فلم جاپان کے سنیما گھروں میں۲۳؍ستمبر کو ریلیز کی جانے والی ہے۔جاپان میں یہ فلم ۳۱؍اسکرین پر ریلیز کی جائےگی۔
 واضح رہے کہ آنند کمار جاپان میں کافی شہرت رکھتے ہیں۔ اس فلم کا جاپانی سب ٹائٹل ستی نے لکھا ہے۔یاد رہے کہ ۲۰۰۹ء میں جاپان کی بیوٹی کوئین اور اداکارہ نوریکا فجی وارا نے آنند کمار پر ایک ڈاکیومینٹری فلم بھی بنائی تھی۔اس کے علاوہ جاپان میں آنند کمار کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ وہاں کی ایک یونیورسٹی نے اپنے مینجمنٹ شعبہ کےلئے سپر۔۳۰؍ کی کہانی سے متاثر ہوکر ایک کتاب بھی شائع کی تھی۔یونیورسٹی کے مینجمنٹ کی کتاب میں سپر۔۳۰؍ پر بھی ایک باب ہے۔امید ہے کہ جاپان میں بھی یہ فلم ریکارڈ قائم کرےگی۔

super 30 Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK