Inquilab Logo Happiest Places to Work

آج چنئی سپرکنگز کے سامنے اپنی ساکھ بچانے کا چیلنج

Updated: April 30, 2025, 11:41 AM IST | Agency | Chennai

آئی پی ایل میں آج چنئی کا پنجاب کنگز سے مقابلہ۔ دھونی کی ٹیم کی پلے آف میں پہنچنے کی امید یں کم ہیں۔

Picture: INN
تصویر: آئی این این

 انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل)۲۰۲۵ء میں اپنے آخری ۹؍ میں سے ۷؍ میچ ہارنے والی چنئی سپر کنگز (سی ایس کے) بدھ کو پنجاب کنگز کے خلاف  ہونے والے میچ میں ساکھ بچانے کے لئے میدان میں اترے گی۔ مہمان ٹیم پنجاب  کے خلاف جیت کی لے  حاصل کرنے کے لئے کھیلے گی۔ لیجنڈری ایم ایس دھونی کی قیادت میں سی ایس کے اب بھی جیت کی  جادوئی  فارم حاصل کرنے کیلئے جدوجہد کر رہی ہے۔ کچھ دن پہلے اسی میدان پر چنئی کو سن رائزرس حیدرآباد (ایس آر ایچ) کے خلاف شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔ خراب موسم کی وجہ سے پچھلے میچ میں ایک پوائنٹ حاصل کرنے والی پنجاب کنگز فتح نے کے ارادے سے میدان میں اترے گی۔ مہمان ٹیموں کے ذریعہ سی ایس کے کے گڑھ میں نقب لگنے کی وجہ سے چنئی کو ملنے والی مسلسل شکست کے بعد ان کے پلے آف کے امکانات کم نظر آتے ہیں۔ سی ایس کے پوائنٹس ٹیبل پر سب سے نیچے ہونے کی وجہ سے اس کیلئے کوالیفائنگ مراحل میں جگہ بنانے کی کوئی امید نظر نہیں آرہی ہے۔ جب کہ ۹؍ میچوں میں۱۱؍ پوائنٹس کے ساتھ پنجاب ناک آؤٹ برتھ کیلئے اپنے امکانات کو بڑھانے کیلئے جیت کی راہ پر لوٹنے کی کوشش کرے گی۔
 پنجاب کنگز کا پچھلا میچ بارش کی نذرہوجانے سے سی ایس کے کیلئے اپنی پوزیشن کو بہتر بنانے کی بہت کم امید باقی رہ گئی ہے کیونکہ اسے اپنے باقی تمام میچ بڑے فرق سے جیتنے ہوں گے اور یہ امید کرنی ہوگی کہ پوائنٹس میں ٹاپ ٹیمیں اپنے بقیہ میچ ہار جائیں جس سے پلے آف کیلئے اس کا توازن بن جائے۔چنئی نے ٹاپ آرڈر سے لے کر اپنے بلے بازی آرڈر میں تبدیلی کیلئے  کئی  حربے آزمائے۔ چنئی کو اپنا توازن درست کرنے کی ضرورت ہے جبکہ پنجاب پر اعتماد ہے۔ چناسوامی کی پچ، جس نے اب تک روایتی اسپنرس کی مدد کی ہے، تیز گیند بازوں کیلئے  سازگار ثابت ہو سکتی ہے جس کی وجہ سے چنئی اپنی قسمت بدل سکتاہے۔
 اگر پچ اپنی روایت کے مطابق برتاؤ کرتی ہے تو دھونی اسپن اٹیک کو مضبوط بنانے کیلئے  آل راؤنڈر رویندر جڈیجا کے ساتھ ساتھی آف اسپنر اشون کو لا سکتے ہیں۔خلیل احمد اور مکیش چودھری کی قیادت میں تیز گیندبازوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ نہیں کی جائے گی، بلکہ انشول کمبوج ، متھیشا پتھیرانا کے ساتھ مدد فراہم کریں گے۔ سن رائزرس حیدرآباد کے ساتھ اپنے پچھلے مقابلے میں مختصر لیکن شاندار کاکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کشور مہاترے چنئی کے ساتھ برقرار رہیں گے۔اگلے میچ میں گھریلو ٹیم کو جس معاملے پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، وہ بغیر وکٹ گنوائے پاور پلے میں زیادہ سے زیادہ رن بنانا، جو اس سیزن میں اس کے لئے نقصان دہ ثابت ہوا ہے۔دوسری طرف  پنجاب کے پاس پربھسمرن سنگھ اور پریانش آریہ جیسی جارحانہ اوپننگ جوڑی ہے اور کپتان شریاس ایّر جوش انگلس، نہال وڈھیرا اور وشنو ونود کے ساتھ ٹیم کو مضبوط کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ آسٹریلوی مارکس اسٹوئنس بھی بیٹنگ آرڈر میں ہیں۔پنجاب کے پاس مارکو جینسن، ہرپریت برار اور اے اومراجائی جیسے باصلاحیت کھلاڑی ہیں۔ تاہم، عرشدیپ سنگھ، لوکی فرگیوسن اور یش ٹھاکر اب تک متاثر کن رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK