Inquilab Logo

سُشانت سنگھ راجپوت کئی صلاحیتوں کے مالک تھے

Updated: June 26, 2020, 4:51 AM IST | Agency | Mumbai

بالی ووڈ اداکار سُشانت سنگھ راجپوت نہایت باصلاحیت انسان تھے اور وہ ایک ساتھ دونوں ہاتھوں سے لکھتے تھے

Sushant SIngh Rajput - Pic : INN
سشانت سنگھ راجپوت ۔ تصویر : آئی این این

بالی ووڈ اداکار سُشانت سنگھ راجپوت نہایت باصلاحیت انسان تھے اور وہ ایک ساتھ دونوں ہاتھوں سے لکھتے تھے۔سُشانت سنگھ راجپوت ہمارے درمیان نہیں ہیں لیکن شائقین ان کی پرانی یادوں کو مسلسل تازہ کر رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر ہر روز سُشانت سنگھ راجپوت کی پرانی ویڈیوز اور تصاویر سامنے آرہی ہیں۔ لوگوں کو یہ یقین کرنا مشکل ہو رہا ہے کہ سُشانت نے خودکشی کرلی ہے اوروہ اس دنیا سے چلے گئے ہیں۔ ایک صارف نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر سُشانت سنگھ راجپوت کا ایک پرانا ویڈیو جاری کیا ہے۔ اس ویڈیو میں وہ اپنے دونوں ہاتھوں سے ایک ساتھ لکھتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ سُشانت نے اپنی فلم ’چھچھورے‘ کے شریک اسٹار طاہر راج بھسین کا نام دونوں ہاتھوں سے ایک ساتھ لکھا ہے۔ اس کے بعد وہ بہت خوش دکھائی دے رہے ہیں۔ اس ویڈیو کو دیکھ کر آپ اندازہ لگاسکتے ہیں کہ سُشانت ملٹی ٹیلنٹیڈ تھے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK