Inquilab Logo

موسم گرما میں اِن ۶؍ مشروبات کا استعمال کرنا نہ بھولیں

Updated: April 26, 2024, 6:33 PM IST | Taleemi Inquilab Desk | Mumbai

موسم گرما میں پانی اور مشروبات کا استعمال بڑھ جاتا ہے جبکہ ہیٹ ویو، لو اور تپتے سورج سے بچاؤ کیلئے باآسانی دستیاب اور گھر ہی میں تیار ہونے والے میٹھے، خوش ذائقہ اور ٹھنڈے مشروبات کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔

These days try to use natural drinks instead of artificial drinks. Photo: INN
ان دنوں کوشش کیجئے کہ مصنوعی ڈرنکس کے بجائے قدرتی ڈرنکس کا استعمال کریں۔ تصویر : آئی این این

موسم گرما میں پانی اور مشروبات کا استعمال بڑھ جاتا ہے جبکہ ہیٹ ویو، لو اور تپتے سورج سے بچاؤ کیلئے باآسانی دستیاب اور گھر ہی میں تیار ہونے والے میٹھے، خوش ذائقہ اور ٹھنڈے مشروبات کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔ پرھئے انہی مشروبات کےبارے میں:
ناریل پانی: یہ مشروب ہر طرح کے طبی فوائد اور جسم کو ٹھنڈا کرنے کی طاقت سے بھرپور ہوتا ہے۔ اس میں شامل قدرتی مٹھاس اور ضروری معدنیات جسم میں پانی کی کمی نہیں ہونے دیتے۔
لیموں پانی: گرمی کے موسم میں لیموں پانی کا استعمال بھی فرحت بخش ثابت ہوتا ہے جبکہ اس میں وٹامن سی اور متعدد طبی فوائد بھی موجود ہوتے ہیں۔ آپ اس کو میٹھا کرسکتے ہیں اور نمک کا استعمال بھی کر سکتے ہیں۔
لسی:دہی واقعی جسم کو ٹھنڈا کرنے کیلئے بہترین چیز ہے۔ آپ اس سے مزیدار ٹھنڈی لسی بنا سکتے ہیں۔ اسے گرمی کو دور بھگانے کیلئے سب سے بہترین مشروب سمجھا جاتاہے۔ یہ موسم کے لحاظ سے بالکل مناسب ہے۔
کولڈ کافی: آپ صبح کی کافی کو کولڈ کافی سے تبدیل کرسکتے ہیں جو ذہن میں گرمی کے احساس کو بھی کم کردے گی۔ کولڈ کافی کا استعمال جلدی کینسر کا خطرہ کم کرتا ہے جو شدید دھوپ میں بہت زیادہ گھومنے کی وجہ سے کافی حد تک بڑھ سکتا ہے۔
سبزچائے: آپ عام چائے کے بجائے گرمیوں میں سبز چائے کو ترجیح دیں تو یہ ایک صحتمند انتخاب ثابت ہوگا جبکہ آئس ٹی بھی ایک اچھا متبادل ثابت ہوسکتی ہے۔
ستو کا شربت : یہ آپ کے تازگی بخش ڈیٹوکس تجربے میں صحت مند موڑ کا اضافہ کرے گا۔ ستو کا شربت پینے سے ناصرف گرمی کی شدت کم ہوتی ہے بلکہ جسم میں پانی کی کمی بھی پوری ہوتی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK