Inquilab Logo

تھپڑ کے کردار سے باہرنکلنے میں مجھے کافی وقت لگا : تاپسي پنو

Updated: February 26, 2020, 10:01 AM IST | Agency | Mumbai

اداکارہ تاپسی پنو کا کہنا ہے کہ انہیں فلم ’تھپڑ‘ میں اپنے کردار سے باہر نکلنے اور معمول پر آنے میں کافی وقت لگا تھا۔ تاپسي پنو ان دنوں اپنی آنے والی فلم ’تھپڑ‘ کیلئے سرخیوں میں ہیں اور وہ فلم کی تشہیر میں مصروف ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کس طرح انہیں فلم کی شوٹنگ کے بعد بھی فلم میں اپنے نبھائے ہوئے کردار سے باہر نکلنے میں کافی وقت لگا۔

تاپسی پنو فلم ’تھپڑ‘ میں۔ تصویر : آئی این این
تاپسی پنو فلم ’تھپڑ‘ میں۔ تصویر : آئی این این

ممبئی : اداکارہ تاپسی پنو کا کہنا ہے کہ انہیں فلم ’تھپڑ‘ میں اپنے کردار سے باہر نکلنے اور معمول پر آنے میں کافی وقت لگا تھا۔
 تاپسي پنو ان دنوں اپنی آنے والی فلم ’تھپڑ‘ کیلئے سرخیوں میں ہیں اور وہ فلم کی تشہیر میں مصروف ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کس طرح انہیں فلم کی شوٹنگ کے بعد بھی فلم میں اپنے نبھائے ہوئے کردار سے باہر نکلنے میں کافی وقت لگا۔ تاپسی نے کہا کہ یہ کردار ان کے نبھائے ہوئے تمام چیلنجنگ کرداروںمیں سے ایک ہے۔ 
 تاپسی نے کہا کہ وہ جس مزاج کی ہیں اس حساب سے اگر کوئی انہیں تھپڑ مارتا ہے تو وہ پلٹ کر جواب دینے میں یقین رکھتی ہیں لیکن فلم میں ان کا جو رول ہے وہ ایک ایسی عورت کا ہے جو برداشت کرنا جانتی ہے جو باتوں کو اپنے تک محدود رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے ساتھ ایسا ہوتا رہتا ہے کہ وہ جب بھی کوئی کردار کرتی ہیں، اس میں اس قدر جذباتی طور پر ڈوب جاتی ہیں کہ اس کردار سے باہر نکلنے میں انہیں وقت لگتا ہے اس فلم میں بھی ایسا دیکھنے کوملا ۔ انہوں نے کہا کہ انہیں اپنے اس کردار سے باہر نکلنے میں تقریباً ۳۰؍ دن کا وقت لگا تھا اور فلموں سے کچھ وقت کا بریک لینا پڑا تھا جس سے وہ نارمل ہوسکیں۔ ہدایتکار انوبھو سنہا کی فلم ’تھپڑ‘ ایک ایسی خاتون کی کہانی ہے جسے اس کا شوہر سب کے سامنے غصے میں تھپڑ ماردیتا ہے۔ یہ بات اس عورت کو پسند نہیں آتی اور اس کے بعد وہ اس نظریے کے خلاف جنگ لڑنا شروع کرتی ہے۔ یہ فلم ۲۸؍ فروری کو ریلیز ہوگی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK