Inquilab Logo

تمنا بھاٹیہ مدھر بھنڈارکرکے دفترپہنچیں

Updated: February 14, 2022, 1:56 PM IST | Agency | Mumbai

جنوبی ہند اور بالی ووڈ کی فلمیں کرچکی اداکارہ تمنا بھاٹیہ کو حال ہی میں فلمساز اور ہدایتکار مدھر بھنڈارکر کے دفتر کے باہر دیکھا گیا تھا۔

 Tamanna Bhatia. Picture:INN
تمنا بھاٹیہ ۔ تصویر :آئی این این

جنوبی ہند اور بالی ووڈ کی فلمیں کرچکی اداکارہ تمنا بھاٹیہ کو حال ہی میں فلمساز اور ہدایتکار مدھر بھنڈارکر کے دفتر کے باہر دیکھا گیا تھا۔ اس سے قیاس آرائیاں ہورہی ہیںکہ وہ جلد ہی مدھر کے ساتھ کام کرنے والی ہیں۔پیلے سوٹ میں وہ دفتر کے باہر نظرآئی تھیں اور ذرائع کا کہنا ہے کہ انہوں نے مدھر سے اپنے نئے پروجیکٹ کے بارے میں بات چیت کی ہوگی۔ تمنا اس وقت بالی ووڈ اور جنوبی ہند میں کام کررہی ہیں۔  حالانکہ ذرائع نے یہ نہیں بتایاکہ ان کی اور ہدایتکار کی کیا بات چیت ہوئی ہے۔ صرف قیاس آرائی کی جارہی ہے۔ وہاں موجود میڈیا کے نمائندوں نے ان سے بات چیت کرنے کی بہت کوشش کی لیکن وہ ناکام رہے کیونکہ تمنا نے صرف دور سے ہاتھ ہلاکر سب کو الوداع کہہ دیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK