جنوبی افریقہ اے کے خلاف ریکارڈ ساز ناٹ آؤٹ ۳۵۰؍ رنز کی اننگز کھیلنے والے بنگلہ دیشی بلے باز توحید ہردوئے نے ریڈ بال کرکٹ میں اپنی صلاحیت کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے قومی ٹیسٹ ٹیم میں واپسی کے امکانات کو مضبوط کردیا ہے۔
EPAPER
Updated: September 03, 2026, 6:02 PM IST | New Delhi
جنوبی افریقہ اے کے خلاف ریکارڈ ساز ناٹ آؤٹ ۳۵۰؍ رنز کی اننگز کھیلنے والے بنگلہ دیشی بلے باز توحید ہردوئے نے ریڈ بال کرکٹ میں اپنی صلاحیت کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے قومی ٹیسٹ ٹیم میں واپسی کے امکانات کو مضبوط کردیا ہے۔
جنوبی افریقہ اے کے خلاف ریکارڈ ساز ناٹ آؤٹ ۳۵۰؍ رنز کی اننگز کھیلنے والے بنگلہ دیشی بلے باز توحید ہردوئے نے ریڈ بال کرکٹ میں اپنی صلاحیت کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے قومی ٹیسٹ ٹیم میں واپسی کے امکانات کو مضبوط کردیا ہے۔ پوٹشفسٹروم کا میدان توحید ہردوئے کے لیے خاص اہمیت رکھتا ہے کیونکہ انہوں نے ۲۰۲۰ء میں اسی مقام پر آئی سی سی انڈر۱۹؍ ورلڈ کپ جیتنے والی بنگلہ دیشی ٹیم کی نمائندگی کی تھی تاہم جنوبی افریقہ اے کے خلاف سیریز سے قبل وہ طویل فارمیٹ میں خود کو نمایاں کرنے کے بارے میں زیادہ پُرجوش نہیں تھے۔
Player of the Match: Tawhid Hridoy! 🏆🔥
— Bangladesh Cricket (@BCBtigers) September 2, 2026
A historic 350* off 481 balls earns Hridoy the Player of the Match award after a record-breaking performance. 🇧🇩🏏
South Africa A 🆚 Bangladesh A | 2nd Unofficial Test
Match Drawn 🤝#Bangladesh #BangladeshA #Cricket pic.twitter.com/EuAGba2jeh
کئی کھلاڑیوں کے زخمی ہونے اور بعض کے ویزا مسائل کے باعث توحید ہردوئے کو نورالحسن، ریشاد حسین اور محمد سیف الدین کے ساتھ بنگلہ دیش اے ٹیم میں شامل کرکے جنوبی افریقہ بھیجا گیا تھا۔ ڈھاکہ سے روانگی کے وقت چار روزہ میچ کے بارے میں ان سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا تھا کہ ان کی توجہ جنوبی افریقہ کے حالات سے ہم آہنگ ہونے اور آئندہ وائٹ بال سیریز اور ون ڈے ورلڈ کپ کی تیاری پر ہے۔
یہ بھی پڑھئے:بابر اعظم اور برطانیہ کے کنگ چارلس کی دلچسپ گفتگو، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
توحید کو وائٹ بال کرکٹ میں ڈیبیو کے بعد ٹیسٹ ٹیم میں جگہ بنانے کے لیے تین سال سے زیادہ انتظار کرنا پڑا تھا۔ تاہم زمبابوے کے خلاف ہرارے میں دوسرے ٹیسٹ میں ناکامی کے بعد صرف ایک ٹیسٹ میچ کھیلنے کے بعد ہی انہیں ٹیم سے باہر کردیا گیا۔ بعض ماہرین کا خیال تھا کہ انہیں ٹیسٹ کرکٹ کے لیے قدرے جلدی منتخب کیا گیا، جبکہ کچھ نے ان کی تکنیک کو وہائٹ بال کرکٹ کے لیے زیادہ موزوں قرار دیا تھا۔
یہ بھی پڑھئے:میری ناکامیوں نے والدین کو بے بس کر دیا تھا: میگھنا گلزار
جنوبی افریقہ اے کے خلاف ۳۵۰؍ رنز بنا کر توحید ہردوئے فرسٹ کلاس کرکٹ میں ٹرپل سنچری بنانے والے صرف تیسرے بنگلہ دیشی بلے باز بن گئے۔ انہوں نے تمیم اقبال کے ناٹ آؤٹ ۳۳۴؍ اور رقیب الحسن کے ناٹ آؤٹ ۳۱۳؍ رنز کو پیچھے چھوڑتے ہوئے کسی بنگلہ دیشی بلے باز کا فرسٹ کلاس کرکٹ میں سب سے بڑا انفرادی اسکور بھی اپنے نام کرلیا۔اپنی ریکارڈ ساز اننگز کے بعد ریڈ بال کرکٹ میں مستقبل کے بارے میں پوچھے جانے پر توحید نے کہا کہ قومی ٹیم میں کتنے میچ کھیلنے ہیں، اس کا فیصلہ ان کے ہاتھ میں نہیں بلکہ سلیکٹرز پر منحصر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر انہیں موقع ملا تو وہ اپنی کارکردگی سے اسے ثابت کرنے کی کوشش کریں گے۔ توحید ہردوئے کی یہ شاندار اننگز بنگلہ دیش کی آئندہ ٹیسٹ سیریز کے لیے ٹیم منتخب کرتے وقت سلیکٹرز کے لیے نظر انداز کرنا آسان نہیں ہوگی۔ تاہم ان کے لیے اصل چیلنج صرف ٹیم میں جگہ بنانا نہیں بلکہ مسلسل مواقع حاصل کرنا بھی ہوگا، تاکہ وہ ریڈ بال کرکٹ میں اپنی صلاحیت ثابت کرسکیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ توحید اپنے ٹیسٹ مستقبل کے بارے میں زیادہ فکرمند دکھائی نہیں دیے اور شاید یہی بے فکری ان کے لیے فائدہ مند ثابت ہوئی۔ توقعات کے دباؤ سے آزاد ہوکر انہوں نے جنوبی افریقہ اے کے خلاف کھل کر بیٹنگ کی اور۳۵۰؍ رنز کی تاریخی اننگز کے ذریعے ریڈ بال کرکٹ میں اپنی صلاحیت کا بھرپور اظہار کیا۔