Inquilab Logo

فلم برہماستر کے اگلے ۲؍ حصوںکی ریلیز کی تاریخ کا اعلان

Updated: April 07, 2023, 12:37 PM IST | Mumbai

برہماستر پارٹ ٹو: دیو‘ دسمبر۲۰۲۶ء میں ریلیز ہو گی اور `برہماستر پارٹ تھری دسمبر۲۰۲۷ءمیں آئیگی

photo;INN
تصویر :آئی این این

گزشتہ سال ریلیز ہوئی رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی فلم ’برہماستر‘ سپر ہٹ رہی تھی۔ ایان مکھرجی کی ہدایت کاری میں بنی اس فلم  نے۵۰۰؍ کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کی تھی۔ اب برہماستر فلم کے اگلےحصے۲؍ اور۳؍ کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے۔ ہدایت کار آیان مکھرجی جلد ہی اس کی تیاری شروع کرنے والے ہیں۔ ایان مکھرجی نے حال ہی میں بتایا کہ `’برہماستر پارٹ ٹو: دیو‘ دسمبر۲۰۲۶ء میں ریلیز ہو گی اور `برہماستر پارٹ تھری دسمبر۲۰۲۷ءمیں سینما گھروں کی اسکرین پر آئے گی۔
 ایان مکھرجی نے  اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے یہ جانکاری دی۔ایان مکھرجی نے انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا’’ اب برہماستر ٹرائیلاجی کے بارے میں اپ ڈیٹ دینے کا وقت آگیا ہے ۔ پہلے پارٹ کی بے پناہ کامیابی اور لوگوں کی محبت کے بعد میں اس کے اگلے پارٹ پر طویل عرصے سے کام کر رہا ہوں۔ اب اگلے دونوں پارٹ پہلے سے بڑے اور شاندار ہوں گے۔
 انہوں نے مزید بتایا کہ مجھے معلوم ہوا ہے کہ اس کی اسکرپٹ کو مکمل کرنے میں ابھی تھوڑا وقت ضرور لگے گا۔ ہم نے یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ ہم دونوں پارٹ ایک ساتھ بنائیں گے اور دونوں کو آس پاس ہی ریلیز کریں گے۔خیال رہے کہ رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کیلئے گزشتہ سال کافی شاندار اور اچھا رہا تھا۔ دونوں کی شادی گزشتہ سال ہوئی تھی۔ پچھلے سال ہی دونوں والدین بھی بنے۔ اس کے ساتھ ہی شادی کے بعد دونوں کی پہلی فلم بھی سپر ہٹ رہی تھی۔ گزشتہ سال۹؍ستمبر کو ریلیز ہوئی فلم برہماستر نے کامیابی کے جھنڈے گاڑ دئے۔ لوگوں نے فلم کو کافی پسند کیا۔ اس فلم میں شاہ رخ خان نے بھی کیمیو رول کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK